Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتیکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتی

خطے میں کشیدگی؛ 42 پروازیں منسوخ، کئی تاخیر کا شکار، ہزاروں مسافر پریشان

لاہور: مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان کا فضائی آپریشن متاثر ہوگیا، ملک کے مختلف ایئرپورٹس سے 42 پروازیں منسوخ جبکہ 68 پروازیں 2 سے 7 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہوگئیں، جس کے باعث ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کی صورتحال کے باعث پروازوں کے شیڈول میں خلل پڑا۔ منسوخی اور تاخیر سے سب سے زیادہ مشکلات سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین کو پیش آرہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 13 پروازیں منسوخ اور 12 تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ کراچی ایئرپورٹ سے 10 پروازیں منسوخ اور 13 کی آمد یا روانگی میں تاخیر ہوئی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر 9 پروازیں منسوخ اور 8 تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ ملتان ایئرپورٹ سے بھی 7 پروازیں منسوخ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے ریاض کے لیے اپنا فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے قبل اپنی پرواز کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے کال سینٹر 111-786-786 پر رابطہ کریں۔ ترجمان نے پروازوں میں خلل کے باعث مسافروں کو پیش آنے والی زحمت پر معذرت بھی کی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *