Banner
Daily Sahafat Quetta
October 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

چک 88 عباسیہ میں ایک اور طالب علم حافظِ قرآن بن گیا، مدرسے میں پروقار تقریب

چک 88 عباسیہ میں دینی تعلیم کا روشن چراغ مزید روشن، ایک اور طالب علم حافظِ قرآن بن گیا
محمد زبیر نے حفظِ قرآن مکمل کرلیا، مدرسہ عمران العلوم میں پُروقار تقریب؛ علامہ محمد عمران سعیدی کی دینی و فلاحی خدمات کو خراجِ تحسین، دستار بندی بھی کی گئی

لیاقت پور (رپورٹ رانا رضوان احمد) چک 88 عباسیہ میں دینی تعلیم کے فروغ کے لیے قائم مرکز اہلسنت مدرسہ عمران العلوم گرلز و بوائز میں ایک اور طالب علم نے حفظِ قرآن کریم مکمل کرنے کی سعادت حاصل کرلی۔ چک 84 عباسیہ کے رہائشی محمد زبیر ولد راحت علی ارائیں نے قرآن پاک حفظ مکمل کرکے اپنے والدین، اساتذہ اور علاقے کے لیے باعثِ فخر اعزاز حاصل کیا۔ اس خوشی میں مدرسے میں ایک پُروقار دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں والدین، عزیز و اقارب اور معززینِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کے دوران حافظ قرآن محمد زبیر، مدرس اور مدرسے کے بانی علامہ محمد عمران سعیدی کو ہار پہنائے گئے اور تکمیلِ حفظ پر مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع پر چک 84 عباسیہ کے نمبردار مشتاق علی سمیت دیگر معززینِ علاقہ نے علامہ محمد عمران سعیدی کی دینی و فلاحی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے علاقے میں دینی درسگاہ قائم کرکے ایک اہم ضرورت پوری کی ہے، جہاں اس سے قبل بھی بڑی تعداد میں طلبہ حفظِ قرآن کریم کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔
شرکائے تقریب کے مطابق علامہ محمد عمران سعیدی نے اپنی ذاتی جمع پونجی سے رقبہ خرید کر مدرسہ قائم کیا، جو وسیع اور پسماندہ علاقے میں دینی تعلیم کے فروغ کے لیے قابلِ تحسین اور لائقِ تقلید اقدام ہے۔ تقریب میں عقیدت و محبت کے اظہار کے طور پر مشتاق علی نمبردار اور دیگر معززین نے علامہ محمد عمران سعیدی کے سر پر پگ باندھ کر ان کی دستار بندی بھی کی۔
شرکائے تقریب نے کہا کہ اڈا 87 بینک سے فیروزہ، براستہ 87 بینک تا لیاقت پور ہائی وے پر قائم یہ دینی مرکز علاقے کے بچوں کو قرآن و دینی تعلیم کی سہولت فراہم کررہا ہے، لہٰذا اس دینی درسگاہ کی آبادکاری، ترقی اور معاونت میں اہلِ علاقہ اور اہلِ اسلام کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی، جبکہ علامہ محمد عمران سعیدی نے اسلام کی سربلندی، پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور پاک فوج کی حفاظت و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *