Banner
Daily Sahafat Quetta
October 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

9 اکتوبر کو کوئٹہ میں امن ریلی نکالی جائے گی، مولانا عبدالرحمن رفیق

جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عمومی کا اہم اجلاس ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں مجلس عمومی کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس کی جانب سے پیش کردہ ایجنڈے کے مطابق مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران حافظ شبیر احمد مدنی نے جماعتی کارکردگی، عبدالصمد حقیار نے شعبہ اطلاعات، حاجی صالح محمد نے شعبہ مالیات جبکہ مولانا علی جان نے شعبہ انصار الاسلام کی کارکردگی رپورٹس پیش کیں، جن پر اراکین نے غور و خوض کرتے ہوئے اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں مجلس فقہی کے سربراہ مولانا مفتی محمد روزی خان، مولانا خورشید احمد، حاجی بشیر احمد کاکڑ،حاجی رحمت اللہ کاکڑ،عبدالغنی شہزاد، مولانا محب اللہ، مولانا محمد ایوب، مفتی رضا خان، مفتی سعید احمد، حافظ سراج الدین، مولانا محمد شعیب جدون، حاجی قاسم خلجی، حاجی ولی محمد بڑیچ، صفی اللہ مینگل ، عبد الباری شہزاد، سیٹھ اجمل خان بازئی، مفتی محمد ابوبکر، مفتی نیک محمد، مولانا سعد اللہ آغا سرفراز احمد شاہوانی، مفتی رشید احمد، حاجی عطاء محمد شمشوزئی،حافظ دوست محمد،مولانا نقیب اللہ ملاخیل سمیت دیگر اراکین عاملہ اور مجلس عمومی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ شہر میں امن و امان کے قیام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور معاشرتی اقدار کے دفاع کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، موجودہ حالات میں شہریوں کو بے یقینی، خوف اور بدامنی کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو مکمل تحفظ فراہم کرے اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آج 9 اکتوبر بروز جمعہ نمازِ ظہر کے بعد جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی دفتر سے امن ریلی نکالی جائے گی، جو احتجاجی مظاہرے اور جلسے کی صورت اختیار کرے گی، جس میں کارکنان اور شہری بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس نے کہا کہ امن و امان کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور شہر میں پیدا ہونے والی بدامنی کی تمام تر صورتحال کی ذمہ داری حکومت اور متعلقہ ریاستی اداروں پر عائد ہوگی، حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور جرائم کے خاتمے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے عوام مزید بدامنی، خوف و ہراس اور سماجی انتشار کے متحمل نہیں ہوسکتے، شہر میں فحاشی و عریانی سمیت ہر ایسے عمل کی حوصلہ شکنی ضروری ہے جو اسلامی، اخلاقی اور معاشرتی اقدار کے منافی ہو۔ اجلاس میں تمام اراکین نے امن و امان کے قیام کے مطالبے کی بھرپور تائید کرتے ہوئے ہاتھ کھڑے کرکے اپنے عزم کا اظہار کیا اور جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی جانب سے منعقد ہونے والی امن ریلی، احتجاجی مظاہرے اور جلسے میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا۔ اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمعیت علماء اسلام عوام کے بنیادی حقوق، امن، عزت و ناموس، دینی و اخلاقی اقدار اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر آئینی، جمہوری اور پُرامن فورم پر اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔اجلاس کا آغاز حافظ محمد اکرم کی تلاوت سے ہوا ۔ دکی کے شیخ مولانا محمد دین ، خلیل احمد آخوند زادہ کے چچا زاد بھائی، مولانا علی محمد مہترزئی کے بھائی اور مولانا جمالدین حقانی کے چچا کی وفات پر ان کی مغفرت کی دعا کی ۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *