Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ذوالفقار احمد چیمہ کی تین تازہ تصانیف کی تقریبِ پذیرائی، ممتاز دانشوروں اور نامور شخصیات کی شرکتعالمی رہنماؤں کی بے حسی اور عالمی قوانین کی بے بسیسردار نثار علی خان ہزارہ کا انتقال بلوچستان کے لیے بڑا نقصان ہے، کاشف حیدریخواتین کی فلاح کے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیبلوچستان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3 ہفتوں میں 50 اشتہاری اور 279 مفرور گرفتارچشمہ پل دسمبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے، تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں ہوگا، میر سلیم احمد کھوسہقلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دوبندی میں تین روز سے چھاپے جاریکوئٹہ میں کھلی کچہری، شہریوں نے مسائل پیش کردیے، ڈپٹی کمشنر کے فوری احکاماتبلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 35 مراکز پر جرمانے، 47 کو اصلاحی نوٹس، دودھ میں پانی اور پاؤڈر کی ملاوٹ بھی پکڑی گئیدکی انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی بحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا، ولی محمد نورزئیذوالفقار احمد چیمہ کی تین تازہ تصانیف کی تقریبِ پذیرائی، ممتاز دانشوروں اور نامور شخصیات کی شرکتعالمی رہنماؤں کی بے حسی اور عالمی قوانین کی بے بسیسردار نثار علی خان ہزارہ کا انتقال بلوچستان کے لیے بڑا نقصان ہے، کاشف حیدریخواتین کی فلاح کے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیبلوچستان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3 ہفتوں میں 50 اشتہاری اور 279 مفرور گرفتارچشمہ پل دسمبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے، تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں ہوگا، میر سلیم احمد کھوسہقلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دوبندی میں تین روز سے چھاپے جاریکوئٹہ میں کھلی کچہری، شہریوں نے مسائل پیش کردیے، ڈپٹی کمشنر کے فوری احکاماتبلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 35 مراکز پر جرمانے، 47 کو اصلاحی نوٹس، دودھ میں پانی اور پاؤڈر کی ملاوٹ بھی پکڑی گئیدکی انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی بحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا، ولی محمد نورزئی

گورنر راج یا ایمرجنسی کے سنگین سیاسی نتائج ہونگے، محمود خان اچکزئی

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت انتہائی مشکل صورتحال سے دوچار ہے، ایسے حالات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بغیر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات نہ بامعنی ہوسکتے ہیں اور نہ ہی موجودہ بحران کے حل میں مددگار ثابت ہوں گے۔باز محمد شہید گرانڈ ژوب میں 7 اکتوبر 1983 کے شہدائے جمہوریت اور 11 اکتوبر 1991 کے شہدائے وطن کی برسی کے موقع پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر مذاکرات میں دوسرا فریق اپنے قائدین اور دیگر افراد سے مشاورت کرتا ہے تو پی ٹی آئی اور اپوزیشن کو بھی عمران خان سے ملاقات کرکے مشاورت کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ان کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوتی، وہ کسی مذاکرات کا حصہ نہیں بنیں گے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت نے ان پر اعتماد کیا ہے اور وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، تاہم درست بات کو درست اور غلط کو غلط کہنا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت عمران خان سے ان کی ملاقات سے کیوں خوف زدہ ہے۔انہوں نے خیبرپشتونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کے سنگین سیاسی نتائج ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر گورنر راج نافذ کیا گیا تو وہ عوامی راج کا اعلان کرکے ہر ضلع میں احتجاج کریں گے۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی، انہیں گرفتار کرکے جیل میں ڈالا گیا اور ان کی جماعت سے انتخابی نشان بھی واپس لیا گیا،

اس کے باوجود عوام نے انہیں اپنا مینڈیٹ دیا۔ ان کے مطابق بعد ازاں زور اور زر کے ذریعے یہ مینڈیٹ چھین لیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *