Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ذوالفقار احمد چیمہ کی تین تازہ تصانیف کی تقریبِ پذیرائی، ممتاز دانشوروں اور نامور شخصیات کی شرکتعالمی رہنماؤں کی بے حسی اور عالمی قوانین کی بے بسیسردار نثار علی خان ہزارہ کا انتقال بلوچستان کے لیے بڑا نقصان ہے، کاشف حیدریخواتین کی فلاح کے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیبلوچستان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3 ہفتوں میں 50 اشتہاری اور 279 مفرور گرفتارچشمہ پل دسمبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے، تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں ہوگا، میر سلیم احمد کھوسہقلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دوبندی میں تین روز سے چھاپے جاریکوئٹہ میں کھلی کچہری، شہریوں نے مسائل پیش کردیے، ڈپٹی کمشنر کے فوری احکاماتبلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 35 مراکز پر جرمانے، 47 کو اصلاحی نوٹس، دودھ میں پانی اور پاؤڈر کی ملاوٹ بھی پکڑی گئیدکی انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی بحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا، ولی محمد نورزئیذوالفقار احمد چیمہ کی تین تازہ تصانیف کی تقریبِ پذیرائی، ممتاز دانشوروں اور نامور شخصیات کی شرکتعالمی رہنماؤں کی بے حسی اور عالمی قوانین کی بے بسیسردار نثار علی خان ہزارہ کا انتقال بلوچستان کے لیے بڑا نقصان ہے، کاشف حیدریخواتین کی فلاح کے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیبلوچستان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3 ہفتوں میں 50 اشتہاری اور 279 مفرور گرفتارچشمہ پل دسمبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے، تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں ہوگا، میر سلیم احمد کھوسہقلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دوبندی میں تین روز سے چھاپے جاریکوئٹہ میں کھلی کچہری، شہریوں نے مسائل پیش کردیے، ڈپٹی کمشنر کے فوری احکاماتبلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 35 مراکز پر جرمانے، 47 کو اصلاحی نوٹس، دودھ میں پانی اور پاؤڈر کی ملاوٹ بھی پکڑی گئیدکی انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی بحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا، ولی محمد نورزئی

جمال شاہ کاکڑ کو قومی و صوبائی خدمات کے اعتراف میں قائداعظم گولڈ میڈل ملنا خوش آئند ہے، مسلم لیگ ن

پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے ترجمان نے مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ کو قومی و صوبائی خدمات کے اعتراف میں قائداعظم گولڈ میڈل دیے جانے کا خیرمقدم کیا ہے۔ترجمان کے مطابق بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹینک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت جمال شاہ کاکڑ کو ان کی قومی و صوبائی خدمات کے اعتراف میں ایف یو ایس پاکستان، بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹینک اور انٹرنیشنل سوسائٹی آف ارتھ فرینڈز پاکستان کی جانب سے یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ جمال شاہ کاکڑ نے مشکل سیاسی حالات کے باوجود بلوچستان کے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھی، جبکہ مسلم لیگ(ن)بلوچستان کو فعال اور منظم بنانے اور کارکنوں کو متحرک رکھنے میں بھی کردار ادا کیا۔ان کے مطابق رکن قومی اسمبلی اور این اے 263 کوئٹہ-II کے منتخب نمائندے کی حیثیت سے جمال شاہ کاکڑ نے بلوچستان بالخصوص کوئٹہ کے مسائل قومی اسمبلی میں اٹھائے۔ انفراسٹرکچر، قومی شاہراہوں، سڑکوں، مواصلاتی رابطوں، پانی، بجلی، روزگار، نوجوانوں، تعلیم، صحت اور پسماندہ علاقوں کی ترقی سمیت مختلف عوامی مسائل ان کی پارلیمانی جدوجہد کا حصہ رہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ کوئٹہ، ژوب، چمن، نسئی، قلعہ سیف اللہ اور دیگر علاقوں میں سڑکوں اور مواصلاتی رابطوں کی بہتری، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے معاملات بھی جمال شاہ کاکڑ نے وفاقی سطح پر اجاگر کیے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ترقیاتی حصے، نوجوانوں کے لیے روزگار اور ہنرمندی کے مواقع، پانی کے منصوبوں اور صوبے کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے بھی جمال شاہ کاکڑ نے قومی فورم پر آواز اٹھائی۔مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے ترجمان نے کہا کہ جمال شاہ کاکڑ نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ کھڑے رہتے ہوئے صوبے میں تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، کارکنوں کو متحرک رکھنے اور عوامی رابطہ مہم کو فروغ دینے میں بھی کردار ادا کیا۔ترجمان کے مطابق جمال شاہ کاکڑ کی سیاست کا محور عوامی مسائل کی نشاندہی، متعلقہ فورمز پر ان کے حل کے لیے آواز اٹھانا اور بلوچستان کے حقوق کے لیے آئینی و جمہوری جدوجہد ہے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم گولڈ میڈل جمال شاہ کاکڑ کی خدمات کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے عوامی مسائل کو قومی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں کا بھی اعتراف ہے۔ ترجمان نے بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹینک اور دیگر متعلقہ اداروں کا اعزاز دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز جمال شاہ کاکڑ کو بلوچستان کے عوام کی خدمت اور صوبے کے مسائل کے حل کے لیے مزید عزم کے ساتھ کردار ادا کرنے کا حوصلہ فراہم کرے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *