Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

خیبر پختونخوا میں ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تقرری کے کیس کی سماعت

پشاور: خیبرپختونخوا میں ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تقرری سے متعلق کیس کی پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، عدالت نے صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس اعجاز انور کی سربراہی میں پشاور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ خیبرپختونخوا میں اس وقت گورننس کا بحران ہے جبکہ حکومت دھرنوں، جلسوں اور احتجاجی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ صوبے میں ڈپٹی وزیراعلیٰ مقرر کیا جائے تاکہ حکومتی امور کو بہتر انداز میں چلانے کے ساتھ عوامی مسائل کے حل پر بھی توجہ دی جاسکے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد صوبائی حکومت سے درخواست پر جواب طلب کرلیا اور کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *