Banner
Daily Sahafat Quetta
October 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نئے صوبوں اور چھوٹے اضلاع کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا، دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، شاہد رندسرکاری نرخوں سے زائد آٹا بیچنے والے 8 بڑے ڈیلرز گرفتار، جیل منتقلوزیراعظم نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردیہم کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں آئے، علاقے کیلئے کام کرینگے: گورنر کے پیپی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہلسبیلہ میں مسافر بس اور وین کے درمیان خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمیگوادر: سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاکپنجاب میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشافتبت میں 7 شدت کا ہولناک زلزلہ، جنوری 2024 کے بعد چین کا سب سے بڑا زلزلہ؛ 16 افراد ہلاک، ایمرج نافذبلوچستان میں نئے صوبوں اور چھوٹے اضلاع کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا، دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، شاہد رندسرکاری نرخوں سے زائد آٹا بیچنے والے 8 بڑے ڈیلرز گرفتار، جیل منتقلوزیراعظم نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردیہم کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں آئے، علاقے کیلئے کام کرینگے: گورنر کے پیپی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہلسبیلہ میں مسافر بس اور وین کے درمیان خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمیگوادر: سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاکپنجاب میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشافتبت میں 7 شدت کا ہولناک زلزلہ، جنوری 2024 کے بعد چین کا سب سے بڑا زلزلہ؛ 16 افراد ہلاک، ایمرج نافذ

بلوچستان اسمبلی ،محکمہ جنگلات کی بھرتیوں میں بدعنوانی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ جنگلات میں بھرتیوں میں مبینہ بدعنوانی،پر اسپیکر نے آئندہ دو روز میں کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کی اسی طرح لینگویجز اکیڈیمیز کے فنڈز کی بندش اور اسما جتک کے والد کے قتل کیس سمیت مختلف اہم امور پر ارکان نے اظہار خیال کیا۔ اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے پوائنٹ آف آرڈر پر محکمہ جنگلات میں بھرتیوں کے معاملے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان نے الزامات کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ آسامیاں ہی منسوخ کردی گئی ہیں، جبکہ تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی تشکیل نہیں دی گئی، اس کی وجہ بتائی جائے۔میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ اسمبلی میں فیصلہ ہونے کا کہا گیا تھا لیکن اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ معاملات انڈر ٹیبل ہوئے ہیں۔ اس پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر)عبدالخالق اچکزئی نے کہا کہ کوئی چیز انڈر ٹیبل نہیں ہوئی، تمام معاملات سب کے سامنے کئے جا رہے ہیں۔ وہ بیرون ملک تھے جس کے باعث کمیٹی تشکیل نہیں دی جاسکی، تاہم آئندہ دو روز میں تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی جائے گی۔صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے کہا کہ وہ وزیراعلی بلوچستان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ان کی شکایت کا نوٹس لیا اور اس معاملے پر سنجیدہ کارروائی کی۔وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے محکمہ جنگلات میں بھرتیوں کے معاملے پر اسمبلی کو بتایا کہ حکومت نے اپنا کام کردیا ہے، تین افسران معطل ہیں اور ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ اجلاس میں سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بھی پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی لینگویجز اکیڈیمیز کے عہدیداران نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ ان کے فنڈز بند ہیں۔ انہوں نے وزیراعلی بلوچستان اور صوبائی وزیر خزانہ سے اپیل کی کہ لینگویجز اکیڈیمیز کے فنڈز فوری جاری کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں سڑکیں اور نالیاں بنتی رہتی ہیں، زبان و ادب کے فروغ کیلئے قائم اکیڈیمیز کے فنڈز بھی جاری کئے جانے چاہئیں۔ دریں اثنا رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے اسما جتک کے والد کے قتل کیس کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار میں قتل کے اس کیس سے جڑے لوگوں کو مارنے کی باتیں سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسما جتک کے اصل اغوا کاروں اور اس کے والد و ماموں کے اصل قاتلوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر اسمبلی اجلاس میں یہ معاملہ اٹھاتے رہیں گے۔صوبائی وزیر علی مدد جتک نے بھی اسما جتک کے والد کے قتل کیس کے اصل ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سردار ہو یا نواب، جو بھی ملوث ہو اسے گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرداروں اور نوابوں کے ظالم گن مینوں کی وجہ سے عام لوگ کہاں جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ تین قاتل مارے گئے ہیں، تاہم اصل قاتلوں کو قانون کے مطابق گرفتار کیا جانا چاہیے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *