Banner
Daily Sahafat Quetta
October 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقررسنگداس پوسٹ پر بھتہ خوری کا سلسلہ بند کیا جائے، بیروزگار یونینرحمت اللہ لائن مین کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے،کیسکو لیبر یونینکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقررسنگداس پوسٹ پر بھتہ خوری کا سلسلہ بند کیا جائے، بیروزگار یونینرحمت اللہ لائن مین کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے،کیسکو لیبر یونین

اساتذہ نسلوں کی علمی و اخلاقی تربیت میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، مولانا قاری عبدالاحد

اساتذہ نسلوں کی علمی و اخلاقی تربیت میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، مولانا قاری عبدالاحد
تعلیمی ترقی کیلئے اساتذہ کے مقام و مرتبے کا احترام اور حوصلہ افزائی ضروری ہے، مقررین
چمن میں یوم اساتذہ کی پروقار تقریب، بیسٹ ٹیچرز ایوارڈز تقسیم

چمن (نامہ نگار) ملک فام ھاؤس کلی حاجی کرم خان کالونی چمن میں پرنسپل عبد الرحیم خان اچکزئی کی زیر نگرانی یوم اساتذہ کرام کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چمن جناب مولانا قاری عبد الاحد صاحب دامت برکاتہم العالیہ تھے۔ تقریب میں پائیٹ کے ضلعی منتظم سید شفاعت اللہ آغا، ہائی سکولز کے پرنسپلز و وائس پرنسپلز، گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع چمن اور گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی ضلع چمن کے نمائندگان سمیت ضلع بھر سے اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز ٹیچر عطاء الرحمٰن کے تلاوت کلام پاک سے ہوا اور تقریب سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چمن مولانا قاری عبد الاحد ، پائیٹ کے ضلعی منتظم سید شفاعت اللہ آغا، گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول چمن کے سابق پرنسپل محمد انور، گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع چمن کے سابق ضلعی سینئر نائب صدر حافظ محمد صدیق مدنی، گورنمنٹ ہائی سکول پرانا چمن کے پرنسپل طاہر محمود اور ھائی سکول ملا شاہسوار چمن کے سابق پرنسپل ولایت خان اور دیگر اساتذہ قائدین نے خطاب کیا۔ مقررین نے یوم اساتذہ کی اہمیت، معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کے بنیادی کردار اور نئی نسل کی علمی و اخلاقی تربیت کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ استاد معاشرے کا وہ اہم کردار ہے جو نسلوں کی علمی، فکری اور اخلاقی تربیت میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے اس لیے اساتذہ کرام کے مقام و مرتبے کا احترام اور ان کی حوصلہ افزائی تعلیمی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ تقریب میں اساتذہ کرام کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم، طلبہ کی کردار سازی اور بہتر تعلیمی ماحول کے فروغ کے لیے اساتذہ اپنا کردار مزید مؤثر انداز میں ادا کرتے رہیں گے۔ پروگرام کے آخر میں بیسٹ ٹیچرز ایوارڈز بھی تقسیم کیا گیا اور شرکاء مجلس کو بریانی پارٹی بھی دی گئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *