Banner
Daily Sahafat Quetta
October 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقررسنگداس پوسٹ پر بھتہ خوری کا سلسلہ بند کیا جائے، بیروزگار یونینرحمت اللہ لائن مین کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے،کیسکو لیبر یونینکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقررسنگداس پوسٹ پر بھتہ خوری کا سلسلہ بند کیا جائے، بیروزگار یونینرحمت اللہ لائن مین کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے،کیسکو لیبر یونین

مظلوم عوامی تحریک کا بلوچستان میڈیا فورم کے مطالبات کی حمایت کا اعلان

مظلوم عوامی تحریک کا بلوچستان میڈیا فورم کے مطالبات کی حمایت کا اعلان
بلوچستان میڈیا فورم کے دس نکاتی مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ صادق خان اچکزئی
صحافیوں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹس، شاعروں اور مصنفین کے مسائل کا فوری حل ضروری ہے۔سربراہ مظلوم عوامی تحریک
کوئٹہ(پ ر) مظلوم عوامی تحریک پاکستان نے بلوچستان بھر کے صحافیوں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹس، شاعروں اور مصنفین کی نمائندہ تنظیم بلوچستان میڈیا فورم کے دس نکاتی مطالبات کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت ریاست اور معاشرے کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی ہے، اس لیے صحافیوں کو درپیش مسائل کا حل اور ان کے بنیادی و پیشہ ورانہ حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ یہ اعلان مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے سربراہ صادق خان اچکزئی نے بلوچستان میڈیا فورم کے مرکزی صدر قیوم بلوچ کی قیادت میں فورم کے وفد سے اپنے مرکزی دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں بلوچستان میڈیا فورم کے مرکزی عہدیداران احمر ندیم، نور احمد راہی، ذیشان بلوچ اور عامر بلوچ شامل تھے، جبکہ مظلوم عوامی تحریک کے صوبائی صدر اسلم اچکزئی اور سیکرٹری اطلاعات، معروف اینکر و صحافی وطن یار خلجی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اس موقع پر بلوچستان میڈیا فورم کے مرکزی صدر قیوم بلوچ نے صادق خان اچکزئی کو فورم کے دس نکاتی مطالبات اور بلوچستان کے صحافیوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران مختلف مشکلات، دباؤ اور عدم تحفظ کا سامنا ہے، جبکہ ضلعی اور علاقائی صحافیوں کے مسائل بھی فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔صادق خان اچکزئی نے بلوچستان میڈیا فورم کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کے مسائل اور عوام کی آواز کو اجاگر کرنے میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں۔صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا، آزادیٔ اظہار اور آزادیٔ صحافت کو یقینی بنانا اور میڈیا سے وابستہ افراد کے جائز مطالبات تسلیم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم عوامی تحریک پاکستان بلوچستان میڈیا فورم کے جائز مطالبات کی حمایت جاری رکھے گی اور صحافیوں کے حقوق کے لیے ہر ممکن آواز بلند کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صحافت کو درپیش مسائل کو محض میڈیا کا مسئلہ سمجھنا درست نہیں، بلکہ یہ عوام کے بنیادی حقِ اظہار اور معلومات تک رسائی کا معاملہ ہے۔حکومت کو چاہیے کہ بلوچستان میڈیا فورم کے دس نکاتی مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے ان کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔ملاقات میں دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بلوچستان میں آزادیٔ صحافت، صحافیوں کے تحفظ اور میڈیا سے وابستہ تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے جائز حقوق کے لیے مشترکہ جدوجہد اور آواز بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *