Banner
Daily Sahafat Quetta
September 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایڈوانسڈ لیپروسکوپی سے درد اور خون کا ضیاع کم ہو سکتا ہے، ڈاکٹر محمد نور خان وزیرپاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلمشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاعچمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقپی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئیایڈوانسڈ لیپروسکوپی سے درد اور خون کا ضیاع کم ہو سکتا ہے، ڈاکٹر محمد نور خان وزیرپاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلمشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاعچمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقپی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئی

مری آباد میں واسا ٹینک میں گر کر 4 سالہ بچی جاں بحق

مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے مری آباد کوئٹہ میں واسا کے ٹینک میں گر کر 4 سالہ معصوم بچی کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کاشف حیدری نے کہا کہ معصوم بچی کی زندگی کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، جس سے متعلقہ اداروں کی کارکردگی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے کئی سوالات پیدا ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور خطرناک مقامات، خصوصاً کھلے ٹینکوں اور دیگر خطرناک تنصیبات کو محفوظ بنایا جائے۔

ترجمان نے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور کوئٹہ بھر میں موجود خطرناک مقامات کو محفوظ بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، تاکہ مستقبل میں کسی اور گھر کا چراغ اس طرح نہ بجھے۔

کاشف حیدری نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *