Banner
Daily Sahafat Quetta
September 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس میں دیگر صوبوں پر سبقت لے لی، حنیف عباسیتاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستانتاجروں کے جائز مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتا رہوں گا، گورنر بلوچستانوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ملک میر وائس خان کاسی کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانیشمیم سومرو سندھ کے سروں، لفظوں اور احساسات کی شاعرہدل کے امراض سے بچاؤ کیلئے روزانہ ورزش اور واک معمول بنائیں، ماہرینسکھر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار، 3470 گرام چرس برآمدنیشنل بینک گنداواہ کی بحالی کیلئے اقدامات جاری ہیں، منیجر محمد حیات مینگلنادرا انچارج گنداخہ اختر علی جمالی کی خدمات قابلِ تعریف، دور دراز علاقوں سے آنے والے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی جاریٹی ٹی سی کالونی گوادر کے رہائشی حنیف کا لاپتہ بہن ثمینہ سے متعلق بیان، کسی بھی تنظیم سے ممکنہ وابستگی سے خاندان کی لاتعلقیبلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس میں دیگر صوبوں پر سبقت لے لی، حنیف عباسیتاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستانتاجروں کے جائز مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتا رہوں گا، گورنر بلوچستانوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ملک میر وائس خان کاسی کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانیشمیم سومرو سندھ کے سروں، لفظوں اور احساسات کی شاعرہدل کے امراض سے بچاؤ کیلئے روزانہ ورزش اور واک معمول بنائیں، ماہرینسکھر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار، 3470 گرام چرس برآمدنیشنل بینک گنداواہ کی بحالی کیلئے اقدامات جاری ہیں، منیجر محمد حیات مینگلنادرا انچارج گنداخہ اختر علی جمالی کی خدمات قابلِ تعریف، دور دراز علاقوں سے آنے والے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی جاریٹی ٹی سی کالونی گوادر کے رہائشی حنیف کا لاپتہ بہن ثمینہ سے متعلق بیان، کسی بھی تنظیم سے ممکنہ وابستگی سے خاندان کی لاتعلقی

شہریوں کو نکاسی آب کے مسائل سے نجات دلانا اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر جاوید جمالی

گنداخہ:( نامہ نگار فریداحمد) میونسپل کمیٹی گنداخہ کی جانب سے شہر میں بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی اور نکاسی آب کے مسائل کے مستقل حل کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی گنداخہ ڈاکٹر جاوید اختر جمالی کی خصوصی ہدایت پر بلدیاتی فنڈز سے شہر کی مختلف گلیوں میں سیوریج نظام کی بحالی اور نکاسی آب کی بہتری کیلئے سروے کا عمل جاری ہے،سروے کے دوران میونسپل کمیٹی کی ٹیم کی جانب سے مختلف علاقوں اور گلیوں میں سیوریج لائنوں، نالیوں اور نکاسی آب کے موجودہ نظام کا جائزہ لیا جا رہا ہے،جبکہ شہریوں کو درپیش مسائل اور ضروری تعمیر و مرمت کے کاموں کی نشاندہی بھی کی جارہی ہے،تاکہ دستیاب بلدیاتی وسائل کو ترجیحات کے مطابق استعمال کرتے ہوئے سیوریج کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جاسکے،اس موقع پر میر زین اللہ خان جمالی، میر زیشان خان جمالی اور سوشل ورکر نور محمد جمالی بھی موجود تھے۔چیئرمین میونسپل کمیٹی گنداخہ ڈاکٹر جاوید اختر جمالی نے سینئر صحافی فرید احمد قمبرانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گنداخہ شہر میں سیوریج نظام کی بحالی اور نکاسی آب کے نظام میں بہتری ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ شہریوں کو نکاسی آب کے مسائل سے نجات دلانے اور انہیں بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی سہولیات کی فراہمی، شہر کی صفائی ستھرائی، نکاسی آب کے نظام میں بہتری اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی ان کے وژن کا حصہ ہے۔ میونسپل کمیٹی گنداخہ کے بلدیاتی فنڈز کو عوامی مفاد کے منصوبوں پر خرچ کیا جارہا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں ضروری ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کو مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا،ڈاکٹر جاوید اختر جمالی نے مزید کہا کہ گنداخہ شہر کی خوبصورتی، صفائی اور شہری سہولیات میں بہتری کیلئے میونسپل کمیٹی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے کوشاں ہے، جبکہ شہریوں کو درپیش مسائل کے ازالے کیلئے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *