Banner
Daily Sahafat Quetta
September 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لنک شاہوانی روڈ پر ون ویلنگ کے خلاف کارروائی کی ہدایتڈیرہ بگٹی عنایت شاہ دربار پل پر مسلح افراد کی فائرنگ، 6 ایف سی اہلکار اور ڈرائیور شہیدگوٹھ محمد پناہ محمد حسنی میں بلیک ٹاپ روڈ مکمل گنداخہ: اہم ترقیاتی منصوبہ مکمل، اہل علاقہ میں خوشیکچھی، بھاگ سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن دن دھاڑے گاوں حامد بستی کے مقام پر لٹ گئی9 مئی حملہ کیس: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت 5 افراد نامزدشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں،مولانا عبدالرحمن رفیقسکھر پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، چرس اور شراب برآمد، 2 ملزمان گرفتاربچت سکیم BISP اور ہماری خواتیندریجی میں مبینہ بینک ڈکیتی، پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگسینئر صحافی عظیم سیال کے اغوا کے خلاف روہڑی میں احتجاج، فوری بازیابی کا مطالبہلنک شاہوانی روڈ پر ون ویلنگ کے خلاف کارروائی کی ہدایتڈیرہ بگٹی عنایت شاہ دربار پل پر مسلح افراد کی فائرنگ، 6 ایف سی اہلکار اور ڈرائیور شہیدگوٹھ محمد پناہ محمد حسنی میں بلیک ٹاپ روڈ مکمل گنداخہ: اہم ترقیاتی منصوبہ مکمل، اہل علاقہ میں خوشیکچھی، بھاگ سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن دن دھاڑے گاوں حامد بستی کے مقام پر لٹ گئی9 مئی حملہ کیس: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت 5 افراد نامزدشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں،مولانا عبدالرحمن رفیقسکھر پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، چرس اور شراب برآمد، 2 ملزمان گرفتاربچت سکیم BISP اور ہماری خواتیندریجی میں مبینہ بینک ڈکیتی، پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگسینئر صحافی عظیم سیال کے اغوا کے خلاف روہڑی میں احتجاج، فوری بازیابی کا مطالبہ

9 مئی حملہ کیس: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت 5 افراد نامزد

9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس نے فرانزک اور نادرا رپورٹس کی بنیاد پر خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کو مقدمے میں نامزد کردیا ہے۔

پولیس کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جمع کرائی گئی پیش رفت رپورٹ کے مطابق فرانزک جانچ اور نادرا ریکارڈ کی روشنی میں دستیاب ویڈیوز اور تصاویر کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت دیگر افراد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے علاوہ تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کے نام بھی کیس میں شامل کیے گئے ہیں۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تفتیشی افسر کو ضمنی چالان جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

ریڈیو پاکستان کے وکیل شبیر حسین گگیانی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر مقدمے میں سزا ہوتی ہے تو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو وزارتِ اعلیٰ سے ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں،

جبکہ انہوں نے صوبائی حکومت کے خاتمے اور تاحیات نااہلی کے امکان کا بھی ذکر کیا ہے۔ یہ قانونی نتائج وکیل کا مؤقف ہیں، عدالتی فیصلہ نہیں۔9 مئی 2023 کو پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملے اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں تقریباً 75 افراد پہلے ہی ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *