Banner
Daily Sahafat Quetta
October 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1995/21-10-2026منزلِ عقاب: خود کو بدلیں، نفرتوں کو مٹائیں، عوام کو جگائیںکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1995/21-10-2026منزلِ عقاب: خود کو بدلیں، نفرتوں کو مٹائیں، عوام کو جگائیںکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمی

تاجر برادری کو بلاجواز انتظامی کارروائیوں سے تحفظ دیا جائے، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ
جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس اور سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کو ضلع کوئٹہ کی سطح پر مزید منظم فعال اور مضبوط بنانے کے لیے بنیادی یونٹوں کی فعالیت ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت کی اصل قوت اس کے منظم اور فعال بنیادی یونٹ ہیں، لہٰذا تمام ذمہ داران اپنی تنظیمی ذمہ داریوں کو پوری سنجیدگی، احساسِ ذمہ داری اور دیانت داری کے ساتھ ادا کریں انہوں نے تمام امراء، نظماء اور ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ جماعتی نظم و ضبط کی مکمل پابندی کرتے ہوئے تنظیمی فیصلوں اور ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تنظیمی کمزوری، غفلت اور غیر فعالیت کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہوگی اور جماعت کو مزید مضبوط و فعال بنانے کے لیے ضروری اور اہم تنظیمی فیصلوں سے ہرگز دریغ نہیں کیا جائے گا۔ کی درہں اثناء ماتحت تحصیلوں اور بنیادی یونٹوں کے تنظیمی دوروں کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹیوں کے امراء کا اہم اجلاس ضلعی دفتر میں نائب امیر مولانا محمد ایوب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے دوران کمیٹیوں کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹس کی روشنی میں ضلع بھر کے بنیادی یونٹوں کی مجموعی تنظیمی کارکردگی کا تفصیلی اور بغور جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر فعال اور غیر فعال یونٹوں کی کارکردگی، تنظیمی صورتحال، ذمہ داران کی فعالیت، اجلاسوں کے انعقاد اور دیگر تنظیمی امور کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف کمزوریوں اور خامیوں کی نشاندہی کی گئی۔ اجلاس میں کمزور اور غیر فعال یونٹوں کو فعال بنانے تنظیمی کمزوریوں کے تدارک، جماعتی رابطوں کو مؤثر بنانے اور بنیادی سطح پر تنظیم کو مزید مضبوط و مستحکم کرنے کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا جس کے بعد متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں حاجی بشیر احمد کاکڑ، مولانا محب اللہ، مولانا محمد ایوب، مولانا محمد سلیمان حافظ مسعود احمد، حاجی ولی محمد بڑیچ، مفتی نیک محمد، مولانا شعیب جدون، مفتی روزی خان بادیزئی، عبدالصمد حقیار، مولانا علی جان، مولانا سید سعداللہ آغا نے شرکت کی اور اپنی اپنی تجاویز اور آراء بھی پیش کیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *