Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TNDER NOTICE /dprq/prq No.1118/31-8-2026NOTICE INVITING TENDER Dprq/prq no.1106/31-08-2026باشعور اور تعلیم یافتہ نوجوان بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، چاکر صدیق بلوچریاست مخالف عناصر سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، سرفراز بگٹیاوگرا کا ستمبر 2026 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاریبلوچستان میں باغات کاٹنا اور نقل مکانی کی باتیں ریاستی ناکامی ہیں، مولانا محمود الحسن قاسمیضلع اوستہ محمد کی طالبات کے لیے حکومت بلوچستان کا شاندار اقدام، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھاگیہ خان بلیدی کے لیے سکول بس منظورجی ایچ کیو راولپنڈی میں ترک مسلح افواج کے 104 ویں یومِ فتح کی تقریب کا انعقادآرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ: استنبول میں اہم اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور سہ فریقی مذاکراتپمز آتشزدگی میں نومولود بچوں کی اموات پر پوری قوم سوگوار ہے، رئیس پرویز علی بھنبھروTNDER NOTICE /dprq/prq No.1118/31-8-2026NOTICE INVITING TENDER Dprq/prq no.1106/31-08-2026باشعور اور تعلیم یافتہ نوجوان بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، چاکر صدیق بلوچریاست مخالف عناصر سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، سرفراز بگٹیاوگرا کا ستمبر 2026 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاریبلوچستان میں باغات کاٹنا اور نقل مکانی کی باتیں ریاستی ناکامی ہیں، مولانا محمود الحسن قاسمیضلع اوستہ محمد کی طالبات کے لیے حکومت بلوچستان کا شاندار اقدام، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھاگیہ خان بلیدی کے لیے سکول بس منظورجی ایچ کیو راولپنڈی میں ترک مسلح افواج کے 104 ویں یومِ فتح کی تقریب کا انعقادآرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ: استنبول میں اہم اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور سہ فریقی مذاکراتپمز آتشزدگی میں نومولود بچوں کی اموات پر پوری قوم سوگوار ہے، رئیس پرویز علی بھنبھرو

ضلع اوستہ محمد کی طالبات کے لیے حکومت بلوچستان کا شاندار اقدام، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھاگیہ خان بلیدی کے لیے سکول بس منظور

گنداخہ: ( نامہ نگار فرید احمد) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی خصوصی ہدایت، صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی اور سردار محمد ہارون خان جمالی کی خصوصی کاوشوں سے ضلع اوستہ محمد کی طالبات کو بہتر، محفوظ اور معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھاگیہ خان بلیدی کے لیے سکول بس کی منظوری کو عوامی و سماجی حلقوں نے خوش آئند اور تعلیم دوست اقدام قرار دیتے ہوئے حکومت بلوچستان اور سردار گھرانے کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔عوامی و سماجی حلقوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکول بس کی فراہمی سے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والی طالبات کو سکول آمدورفت کے دوران محفوظ، آسان اور باعزت سفری سہولت میسر آئے گی، جس سے نہ صرف والدین کے تحفظات میں کمی آئے گی بلکہ طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں میں شرکت بھی مزید بہتر ہوگی،انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچیوں کی تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی بنیادی ضمانت ہے۔ طالبات کے لیے سفری سہولیات کی فراہمی حکومت بلوچستان کی تعلیم دوست پالیسی، تعلیمی مواقع میں وسعت اور شرحِ خواندگی میں اضافے کے عزم کا واضح ثبوت ہے ایسے اقدامات بالخصوص ان علاقوں میں انتہائی اہمیت رکھتے ہیں جہاں ٹرانسپورٹ کی سہولیات محدود ہونے کے باعث بچیوں کو تعلیم کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی کی جانب سے ضلع اوستہ محمد میں تعلیم کے فروغ، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور نوجوان نسل کے روشن مستقبل کے لیے عملی اقدامات قابلِ تحسین ہیں،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھاگیہ خان بلیدی کے لیے سکول بس کی منظوری اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، جس سے طالبات کو تعلیمی ادارے تک رسائی میں سہولت ملے گی اور والدین بھی اپنی بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے زیادہ مطمئن ہوں گے۔انھوں نے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی اور سردار محمد ہارون خان جمالی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ، طالبات کے لیے محفوظ ٹرانسپورٹ، شرح خواندگی میں اضافے اور بچیوں کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے ایسے عملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بلوچستان مستقبل میں بھی ضلع اوستہ محمد کے تعلیمی اداروں کو جدید سہولیات، ٹرانسپورٹ، بنیادی ڈھانچے اور دیگر ضروری وسائل کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھے گی، تاکہ علاقے کی طالبات کو تعلیم کے یکساں مواقع میسر آئیں اور وہ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا مؤثر کردار ادا کرسکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *