Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TNDER NOTICE /dprq/prq No.1118/31-8-2026NOTICE INVITING TENDER Dprq/prq no.1106/31-08-2026باشعور اور تعلیم یافتہ نوجوان بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، چاکر صدیق بلوچریاست مخالف عناصر سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، سرفراز بگٹیاوگرا کا ستمبر 2026 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاریبلوچستان میں باغات کاٹنا اور نقل مکانی کی باتیں ریاستی ناکامی ہیں، مولانا محمود الحسن قاسمیضلع اوستہ محمد کی طالبات کے لیے حکومت بلوچستان کا شاندار اقدام، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھاگیہ خان بلیدی کے لیے سکول بس منظورجی ایچ کیو راولپنڈی میں ترک مسلح افواج کے 104 ویں یومِ فتح کی تقریب کا انعقادآرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ: استنبول میں اہم اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور سہ فریقی مذاکراتپمز آتشزدگی میں نومولود بچوں کی اموات پر پوری قوم سوگوار ہے، رئیس پرویز علی بھنبھروTNDER NOTICE /dprq/prq No.1118/31-8-2026NOTICE INVITING TENDER Dprq/prq no.1106/31-08-2026باشعور اور تعلیم یافتہ نوجوان بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، چاکر صدیق بلوچریاست مخالف عناصر سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، سرفراز بگٹیاوگرا کا ستمبر 2026 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاریبلوچستان میں باغات کاٹنا اور نقل مکانی کی باتیں ریاستی ناکامی ہیں، مولانا محمود الحسن قاسمیضلع اوستہ محمد کی طالبات کے لیے حکومت بلوچستان کا شاندار اقدام، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھاگیہ خان بلیدی کے لیے سکول بس منظورجی ایچ کیو راولپنڈی میں ترک مسلح افواج کے 104 ویں یومِ فتح کی تقریب کا انعقادآرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ: استنبول میں اہم اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور سہ فریقی مذاکراتپمز آتشزدگی میں نومولود بچوں کی اموات پر پوری قوم سوگوار ہے، رئیس پرویز علی بھنبھرو

بلوچستان میں باغات کاٹنا اور نقل مکانی کی باتیں ریاستی ناکامی ہیں، مولانا محمود الحسن قاسمی

عام عوام پر آپریشن کرنا،باغات کے کاٹنا، خیمہ بستی کے بات کرنا، نقل مکانی اورغیرسنجیدہ اشتعال انگیز بیانات
،غیرذمہ دارانہ رویے اور غیرمقبول ظالمانہ بیانیے ریاست کے مکمل ناکامی کا مترادف ہے۔ مولانا محمود الحسن قاسمی
بلوچستان کے موجودہ سیاسی تنازعات اور سیاسی مسائل کے حل بھی عمرانی معاہدہ جرگہ سیاسی طرز فکر سے ڈھونڈنے چاہییں نہ کہ پرتشدد اقدامات سےتاکہ حساس اور بگڑتے حالات کو قابو میں لایا جاسکے گا۔ مولانا محمود الحسن قاسمی
جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی جزل سیکرٹری مولانا محمود الحسن قاسمی نے کہا کہ
موجودہ مقتدرہ وفاقی حکومت اور صوبائی وزیر اعلیٰ کےجذباتی بیانات ریاست کی بےبسی کو ظاہر کرتا ہیں بلوچستان کی بھڑکتی آگ دوچار برس کی نہیں ہے جو تندوتیز بیانات یا عوام مخالف اقدامات سے بجھ جائے۔ اس جنگ سے عام عوام کی زندگی پہلے سے اجیرن ہے اب صوبائی وزیر اعلیٰ کی جانب سے ان کے باغات ختم کرنا یا انہیں سہولت کار ڈکلئیر کرنا فسطائیت ہے گزشتہ 70 سالوں سے بلوچستان میں جن پالیسیوں کا اجراء کیا گیا ہے شدید ترین ناکامیوں کے باوجود بھی ان پالیسیوں کو تبدیل کرنے اور ان کی جگہ نئی پالیسیاں بنانے پر نہیں سوچا جارہا ہے لوگوں کو ان کے گھروں سے بیدخل کرنا یا ان کے املاک سے محروم رکھنا۔ اگر طاقت کا نشہ امن کی ضمانت ہوتے تو یہ عمل فاٹا اور کے پی کے میں دہرائے گئے تھے کیا اس عمل سے وہاں امن کا قیام ممکن ہوا یا مذید بدامنی بڑھی گی
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی شاہراہیں پہلے سے بند ہیں بارڈرز بھی بند ہیں صوبے کی معیشت کا پہیہ رک گیا ہے ان حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر ایک قومی ڈائیلاگ کی طرف جانا چاہیے تھا۔ جے یو آئی نظریاتی نے اس سے قبل بھی صوبائی حکومت بلوچستان کے ناگفتہ حالات کی بہتری کےلیے اپنی تجاویز پیش کی ہیں لیکن ان تجاویز پر کبھی بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں گیا ہے
اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ بلوچستان ایک بڑے تصادم کی طرف جارہا ہے جس میں سب سے بڑا نقصان عام لوگوں کا ہورہا ہے جے یو ائی نظریاتی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا محمود الحسن قاسمی نے کہا کہ بلوچستانی عوام کےعزت نفس کو مجروح کیا جارہا ہے وہ لوگ جو ان مشکل حالات میں رہاست کے ساتھ کھڑے تھے حکومت کی غیردانشمندانہ جذباتی اقدامات سے انہیں بھی خود سے دور کرنے پر عمل پیرا ہے جے یو آئی نظریاتی آپریشن اور تشدد کی پالیسی کی کل بھی مخالفت کی تھی اور اج بھی اس پالیسی کے تسلسل کو امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتی ہے اور حکومت کی جانب سے عوامی املاک کو تلف کرنے کے فیصلوں کی سخت مذمت کرتی ہے ۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *