Banner
Daily Sahafat Quetta
August 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں غیر رجسٹرڈ کھلے خشک دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 دکانیں سیل، 6 افراد گرفتارتربت میں لائبریری کا قیام علم و آگہی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، میر ظہور بلیدیخواتین کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیوزیراعلیٰ بلوچستان سے اہم شخصیات کی ملاقاتیں، صوبائی امور پر تبادلہ خیالعالمی ثالثی عدالت کا بھارت کو پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کی پاس داری کا حکممکہ دفاعی معاہدہ: استنبول میں پاکستان، سعودیہ اور ترک قیادت کے درمیان پہلا اجلاسعوام پر مسلط چہرے حقیقی نمائندے نہیں، مقتدرہ کے منشی اور ڈاکیے ہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقسونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں چاندی مہنگیحکومت کو سرکاری اسپتال چلانے ہی نہیں چاہییں، بددعاؤں کے سوا ملتا کیا ہے؟ مصطفی کمالروزگار کی فراہمی کے لئے بلوچستان حکومت کے عملی اقداماتکوئٹہ میں غیر رجسٹرڈ کھلے خشک دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 دکانیں سیل، 6 افراد گرفتارتربت میں لائبریری کا قیام علم و آگہی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، میر ظہور بلیدیخواتین کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیوزیراعلیٰ بلوچستان سے اہم شخصیات کی ملاقاتیں، صوبائی امور پر تبادلہ خیالعالمی ثالثی عدالت کا بھارت کو پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کی پاس داری کا حکممکہ دفاعی معاہدہ: استنبول میں پاکستان، سعودیہ اور ترک قیادت کے درمیان پہلا اجلاسعوام پر مسلط چہرے حقیقی نمائندے نہیں، مقتدرہ کے منشی اور ڈاکیے ہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقسونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں چاندی مہنگیحکومت کو سرکاری اسپتال چلانے ہی نہیں چاہییں، بددعاؤں کے سوا ملتا کیا ہے؟ مصطفی کمالروزگار کی فراہمی کے لئے بلوچستان حکومت کے عملی اقدامات

مکہ دفاعی معاہدہ: استنبول میں پاکستان، سعودیہ اور ترک قیادت کے درمیان پہلا اجلاس

استنبول: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس ترکیہ کی میزبانی میں استنبول میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادت نے علاقائی و عالمی سلامتی اور دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس میں تینوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی بڑھانے، دفاعی صنعت میں مشترکہ پیداوار، تحقیق و ترقی اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کے امور زیرِ غور آئے۔

اجلاس کے بعد ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ مکہ معاہدہ دفاع کے اصول پر مبنی ایک تاریخی اقدام ہے، جس کا مقصد علاقائی امن اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اتحاد کا عملی ڈھانچہ قائم کرنے کی جانب پیش رفت ہوئی ہے اور معاہدے کو باضابطہ طور پر ’’مکہ معاہدہ‘‘ کا نام دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ہاکان فیدان کے مطابق خطے میں امن کے لیے تمام علاقائی ممالک کو مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔ دیگر ممالک کو بھی مقررہ شرائط کے تحت معاہدے میں شامل کیا جاسکتا ہے، جبکہ ان کی شمولیت کے روڈ میپ پر کام جاری ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ یہ اتحاد کسی مخصوص ریاست کے خلاف نہیں بلکہ عالمی قوانین کے مطابق قائم کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مکہ معاہدہ نیٹو کی تکمیل کرتا ہے اور تینوں ممالک نے اتحاد کا ڈھانچہ قائم کرنا شروع کردیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *