Banner
Daily Sahafat Quetta
August 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں غیر رجسٹرڈ کھلے خشک دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 دکانیں سیل، 6 افراد گرفتارتربت میں لائبریری کا قیام علم و آگہی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، میر ظہور بلیدیخواتین کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیوزیراعلیٰ بلوچستان سے اہم شخصیات کی ملاقاتیں، صوبائی امور پر تبادلہ خیالعالمی ثالثی عدالت کا بھارت کو پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کی پاس داری کا حکممکہ دفاعی معاہدہ: استنبول میں پاکستان، سعودیہ اور ترک قیادت کے درمیان پہلا اجلاسعوام پر مسلط چہرے حقیقی نمائندے نہیں، مقتدرہ کے منشی اور ڈاکیے ہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقسونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں چاندی مہنگیحکومت کو سرکاری اسپتال چلانے ہی نہیں چاہییں، بددعاؤں کے سوا ملتا کیا ہے؟ مصطفی کمالروزگار کی فراہمی کے لئے بلوچستان حکومت کے عملی اقداماتکوئٹہ میں غیر رجسٹرڈ کھلے خشک دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 دکانیں سیل، 6 افراد گرفتارتربت میں لائبریری کا قیام علم و آگہی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، میر ظہور بلیدیخواتین کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیوزیراعلیٰ بلوچستان سے اہم شخصیات کی ملاقاتیں، صوبائی امور پر تبادلہ خیالعالمی ثالثی عدالت کا بھارت کو پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کی پاس داری کا حکممکہ دفاعی معاہدہ: استنبول میں پاکستان، سعودیہ اور ترک قیادت کے درمیان پہلا اجلاسعوام پر مسلط چہرے حقیقی نمائندے نہیں، مقتدرہ کے منشی اور ڈاکیے ہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقسونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں چاندی مہنگیحکومت کو سرکاری اسپتال چلانے ہی نہیں چاہییں، بددعاؤں کے سوا ملتا کیا ہے؟ مصطفی کمالروزگار کی فراہمی کے لئے بلوچستان حکومت کے عملی اقدامات

عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کو پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کی پاس داری کا حکم

اسلام آباد: عالمی مستقل ثالثی عدالت نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل رکھنے کے اقدام کو مسترد کردیا۔

نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں اقوام متحدہ کے منشور کے تحت قائم عالمی مستقل ثالثی عدالت نے اپنے متفقہ فیصلے میں قرار دیا کہ بھارت کی جانب سے پیش کی گئی کوئی بھی وجہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی یا خاتمے کا جواز فراہم نہیں کرتی۔

عدالت کے مطابق بھارت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم نہیں کرسکتا اور معاہدے کے تحت بھارت کی ذمہ داریاں بدستور برقرار ہیں۔

فیصلے میں واضح کیا گیا کہ معاہدے کی قانونی حیثیت برقرار ہے اور کسی ایک فریق کی جانب سے یک طرفہ اقدام اس کی ذمہ داریوں کو ختم نہیں کرسکتا۔

عالمی ثالثی عدالت کے اس فیصلے کو پاکستان کے مؤقف اور بین الاقوامی قانون کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق فیصلے سے سندھ طاس معاہدے کی قانونی حیثیت مزید واضح ہوگئی ہے اور بھارت کی جانب سے اسے یک طرفہ طور پر معطل رکھنے کے مؤقف کو تقویت نہیں ملتی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *