Banner
Daily Sahafat Quetta
September 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
تعلیم غربت، جہالت اور ناانصافی کے خاتمے کا مؤثر ہتھیار ہے، پروفیسر وسیم احمدپیپلز پارٹی رہنماؤں کی محمد انور برڑو کو عمرہ کی سعادت پر مبارکبادپشتون قومی جرگہ کا پلیٹ فارم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا قابل افسوس ہے، مسلم لیگ ن ضلع قلعہ سیف اللہاٹک سیمنٹ حب کا مقامی خواتین کیلئے باعزت روزگار اور ہنرمندی کا اہم اقداممسلم باغ: اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا THQ ہسپتال کا تفصیلی دورہ7 ستمبر: یومِ ختمِ نبوت ۔۔۔۔ ایک عقیدہ، ایک عہد اور ایک تاریخی فیصلہکمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا ضلع حب کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہعقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے، علما کرامبھاگ ناڑی حملے میں زخمی پانچ شہری سکھر، لاڑکانہ اور کوئٹہ منتقل، شاہد رندمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاریتعلیم غربت، جہالت اور ناانصافی کے خاتمے کا مؤثر ہتھیار ہے، پروفیسر وسیم احمدپیپلز پارٹی رہنماؤں کی محمد انور برڑو کو عمرہ کی سعادت پر مبارکبادپشتون قومی جرگہ کا پلیٹ فارم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا قابل افسوس ہے، مسلم لیگ ن ضلع قلعہ سیف اللہاٹک سیمنٹ حب کا مقامی خواتین کیلئے باعزت روزگار اور ہنرمندی کا اہم اقداممسلم باغ: اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم کا THQ ہسپتال کا تفصیلی دورہ7 ستمبر: یومِ ختمِ نبوت ۔۔۔۔ ایک عقیدہ، ایک عہد اور ایک تاریخی فیصلہکمشنر لسبیلہ سائرہ عطاء کا ضلع حب کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہعقیدۂ ختمِ نبوت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے، علما کرامبھاگ ناڑی حملے میں زخمی پانچ شہری سکھر، لاڑکانہ اور کوئٹہ منتقل، شاہد رندمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیکٹا کے کوآرڈینیٹر مقرر نوٹیفیکشن جاری

اسفند یار خان کھرل کو شاندار کامیابی پر ڈاکٹر جاوید اختر جمالی کی مبارکباد

اسفند یار خان کھرل کو شاندار کامیابی پر ڈاکٹر جاوید اختر جمالی کی مبارکباد

گنداخہ:( نامہ نگار فرید احمد) چیئرمین میونسپل کمیٹی گنداخہ ڈاکٹر جاوید اختر جمالی نے اسفند یار خان کھرل کو PS-30 گمبٹ، صوبھو دیرو سندھ سے رکنِ صوبائی اسمبلی کی نشست پر شاندار کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کامیابی عوام کے اعتماد اور بھرپور حمایت کا واضح ثبوت ہے۔ مزید ڈاکٹر جاوید اختر جمالی نے کہا کہ اسفند یار خان کھرل نے سیاسی جدوجہد اور عوامی رابطے کے ذریعے اپنے حلقے کے عوام کا اعتماد حاصل کیا، جس کا اظہار انہیں ملنے والے مینڈیٹ کی صورت میں سامنے آیا۔

 

انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے منتخب ہو کر نمائندے پر اعتماد دراصل ایک بڑی ذمہ داری بھی عائد کرتا ہے، اس لیے کامیابی کے بعد عوامی خدمت کا سفر مزید مضبوط اور مؤثر انداز میں جاری رہنا چاہیے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسفند یار خان کھرل بحیثیت رکنِ صوبائی اسمبلی سندھ اپنے حلقہ انتخاب کی تعمیر و ترقی، عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ بالخصوص تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی، سڑکوں، روزگار اور دیگر بنیادی ضروریات کے منصوبوں کو ترجیح دے کر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے،

 

ڈاکٹر جاوید اختر جمالی نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی پائیدار ترقی کے لیے عوامی نمائندوں، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ انہیں یقین ہے کہ اسفند یار خان کھرل اپنی سیاسی بصیرت، صلاحیتوں اور عوامی خدمت کے جذبے کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے حلقے کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور علاقے میں ترقی و خوشحالی کے نئے باب کا آغاز کریں گے،انہوں نے نومنتخب رکنِ صوبائی اسمبلی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسفند یار خان کھرل کی کامیابی عوامی اعتماد کی فتح ہے، جسے عوامی خدمت، ترقیاتی اقدامات اور علاقے کی خوشحالی کے ذریعے مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *