Banner
Daily Sahafat Quetta
September 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
27ستمبر کو آئین کی بالادستی کیلئے تاریخی احتجاج ہوگا ، ایڈووکیٹ عبدالحکیم زرینجماعت اسلامی کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال، ڈیرہ مراد جمالی میں کاروباری مراکز بندبدامنی پھیلا نے والے انسانیت کے دشمن ہیں، مولانا محمد طاہر توحیدیامجد علی خان کی ملازمت مکمل، نصیرآباد میں الوداعی تقریبڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر جھل مگسی سے اساتذہ، معززین اور صحافیوں کی ملاقاتمسلم لیگ ن نے بلوچستان کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ‘عاصم کرد گیلوکوئٹہ میں صفائی کا نظام درہم برہم، شہر کے مختلف علاقے کچرے کے ڈھیروں میں تبدیل، شہریوں کو مشکلاتکوئٹہ‘ قصاب خانوں کے سامنے جانور ذبح کرنے سے شہریوں کو مشکلات، تعفن اور بیماریوں کا خدشہ6 ستمبر کا دن ‘ جب قوم متحد ہو تو بڑے سے بڑے چیلنج کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، میر شعیب نوشیرانیخواتین کے تحفظ کے لیے اداروں کے درمیان مؤثر تعاون ضروری ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدی27ستمبر کو آئین کی بالادستی کیلئے تاریخی احتجاج ہوگا ، ایڈووکیٹ عبدالحکیم زرینجماعت اسلامی کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال، ڈیرہ مراد جمالی میں کاروباری مراکز بندبدامنی پھیلا نے والے انسانیت کے دشمن ہیں، مولانا محمد طاہر توحیدیامجد علی خان کی ملازمت مکمل، نصیرآباد میں الوداعی تقریبڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر جھل مگسی سے اساتذہ، معززین اور صحافیوں کی ملاقاتمسلم لیگ ن نے بلوچستان کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ‘عاصم کرد گیلوکوئٹہ میں صفائی کا نظام درہم برہم، شہر کے مختلف علاقے کچرے کے ڈھیروں میں تبدیل، شہریوں کو مشکلاتکوئٹہ‘ قصاب خانوں کے سامنے جانور ذبح کرنے سے شہریوں کو مشکلات، تعفن اور بیماریوں کا خدشہ6 ستمبر کا دن ‘ جب قوم متحد ہو تو بڑے سے بڑے چیلنج کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، میر شعیب نوشیرانیخواتین کے تحفظ کے لیے اداروں کے درمیان مؤثر تعاون ضروری ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدی

زیارت پولیس حملہ: بلوچستان ہائیکورٹ نے تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کردیا


بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت میں پولیس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی مکمل تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیشن قائم کردیا، جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کو کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

کمیشن بلوچستان ٹربیونل آف انکوائریز آرڈیننس 1969 کے تحت قائم کیا گیا ہے، جو زیارت میں ڈی آئی جی آفس کے قریب پیش آنے والے دہشت گرد حملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گا۔

تحقیقاتی کمیشن حملے سے قبل موصول ہونے والی ممکنہ اطلاعات اور ان پر کیے گئے اقدامات کا جائزہ لے گا، جبکہ دہشت گرد حملے کی روک تھام کے لیے اختیار کیے گئے سیکیورٹی انتظامات، حملے کے وقت موجود نفری، سیکیورٹی انتظامات اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی ذمہ داریوں کا بھی تعین کرے گا۔

کمیشن حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت اور دیگر جانی نقصان کے محرکات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ حملے سے قبل اور دوران موجودہ و سابق پولیس افسران اور متعلقہ اداروں کے کردار کا بھی تعین کرے گا۔

تحقیقاتی کمیشن سیکیورٹی انتظامات میں کسی بھی قسم کی خامی، غفلت یا کوتاہی کی نشاندہی کرے گا اور ضرورت پڑنے پر متعلقہ اداروں، پولیس افسران اور دیگر حکام سے ریکارڈ اور معلومات طلب کرنے کے علاوہ کسی بھی شخص کو طلب کرکے اس کا بیان قلمبند کرسکے گا۔

بلوچستان ہائیکورٹ نے کمیشن کو واقعے سے متعلق تمام دستیاب ریکارڈ، دستاویزات اور شواہد پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ کمیشن اخبارات، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی رپورٹس کا بھی جائزہ لے گا۔

کمیشن عوام سے بھی اپیل کرے گا کہ واقعے سے متعلق کسی بھی معلومات، دستاویز یا شواہد کی صورت میں وہ تحقیقاتی کمیشن کے دفتر، عدالت عالیہ بلوچستان میں جمع کرائیں۔

تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کمیشن اپنی سفارشات اور حتمی رپورٹ مرتب کرے گا۔ کمیشن کو واقعے کے ذمہ داران اور غفلت کے مرتکب افراد کا تعین کرنے کے ساتھ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی سفارشات پیش کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔

یاد رہے کہ زیارت میں پولیس چوکی پر ہونے والے حملے میں دو ایس ایچ اوز سمیت متعدد پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *