Banner
Daily Sahafat Quetta
September 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف تاجر حاجی صلاح الدین خان نورزئی جاں بحق ہوگئےتاترہ اچکزئی کی وارنٹ گرفتاری جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1181/2-9-2026سردار عطااللہ مینگل کی بلوچ قومی سیاست کیلئے جدوجہد ناقابلِ فراموش ہے، نیشنل پارٹینوشکی، خاران کراس کے قریب گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگمارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گےمتحدہ عرب امارات میں رمضان کے پہلے روزے کی متوقع تاریخ سامنے آگئیخواتین اور ہنرمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری،50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کا بڑا اعلانمہرگڑھ پر ڈرون حملہ قابلِ مذمت ہے، اسلم رئیسانینوڈیرو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان رحمان علی جاں بحقکوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف تاجر حاجی صلاح الدین خان نورزئی جاں بحق ہوگئےتاترہ اچکزئی کی وارنٹ گرفتاری جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1181/2-9-2026سردار عطااللہ مینگل کی بلوچ قومی سیاست کیلئے جدوجہد ناقابلِ فراموش ہے، نیشنل پارٹینوشکی، خاران کراس کے قریب گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگمارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گےمتحدہ عرب امارات میں رمضان کے پہلے روزے کی متوقع تاریخ سامنے آگئیخواتین اور ہنرمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری،50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کا بڑا اعلانمہرگڑھ پر ڈرون حملہ قابلِ مذمت ہے، اسلم رئیسانینوڈیرو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان رحمان علی جاں بحق

صدر ٹرمپ کی مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت پر شہباز شریف کا ردعمل


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کا خیرمقدم کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے معاہدے سے متعلق حوصلہ افزا کلمات کو سراہتے ہیں۔ پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مل کر برادر ممالک اور پورے خطے کے دفاع اور سلامتی کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں ممکنہ ایٹمی تباہی کو روکنے اور لاکھوں جانیں بچانے میں مدد پر بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پائیدار امن عوام کے روشن، محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے بنیادی شرط ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے کے ممالک کے اتحاد اور دفاعی صلاحیت مضبوط بنانے کی جانب بڑا، جرات مندانہ اور اہم قدم قرار دیا تھا۔ انہوں نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادت کو معاہدے پر مبارکباد بھی دی تھی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *