Banner
Daily Sahafat Quetta
September 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سردار عطااللہ مینگل کی بلوچ قومی سیاست کیلئے جدوجہد ناقابلِ فراموش ہے، نیشنل پارٹینوشکی، خاران کراس کے قریب گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگمارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گےمتحدہ عرب امارات میں رمضان کے پہلے روزے کی متوقع تاریخ سامنے آگئیخواتین اور ہنرمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری،50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کا بڑا اعلانمہرگڑھ پر ڈرون حملہ قابلِ مذمت ہے، اسلم رئیسانینوڈیرو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان رحمان علی جاں بحقسحرش قمر کی کامیابی خدمت اور وفاداری کا ثمر ہے،حسیب شیخبلوچستان کان حادثے میں جاں بحق 2 مزدوروں کے خاندانوں کو 10،10 لاکھ روپے امدادجے یو آئی ضلع کوئٹہ کا تنظیمی اجلاس 3 ستمبر کو طلب، عوامی مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر غور ہوگا،عبدالرحمن رفیقسردار عطااللہ مینگل کی بلوچ قومی سیاست کیلئے جدوجہد ناقابلِ فراموش ہے، نیشنل پارٹینوشکی، خاران کراس کے قریب گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگمارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گےمتحدہ عرب امارات میں رمضان کے پہلے روزے کی متوقع تاریخ سامنے آگئیخواتین اور ہنرمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری،50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کا بڑا اعلانمہرگڑھ پر ڈرون حملہ قابلِ مذمت ہے، اسلم رئیسانینوڈیرو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان رحمان علی جاں بحقسحرش قمر کی کامیابی خدمت اور وفاداری کا ثمر ہے،حسیب شیخبلوچستان کان حادثے میں جاں بحق 2 مزدوروں کے خاندانوں کو 10،10 لاکھ روپے امدادجے یو آئی ضلع کوئٹہ کا تنظیمی اجلاس 3 ستمبر کو طلب، عوامی مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر غور ہوگا،عبدالرحمن رفیق

عمران خان کی صحت سے متعلق حقائق سامنے لائے جائیں، سید صادق آغا

عمران خان کی صحت سے متعلق حقائق سامنے لائے جائیں، سید صادق آغا
عمران خان کی صحت کے بارے میں اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں، فوری اور شفاف طبی معائنے کا مطالبہ
قائد عمران خان کی زندگی اور صحت کے تحفظ کی ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہے، حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر اور معروف قبائلی شخصیت سید صادق آغا نے قائد عمران خان کی صحت سے متعلق سامنے آنے والی تشویشناک خبروں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی و قائد تحریک انصاف عمران خان کی صحت کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال نے کروڑوں پاکستانیوں میں گہری تشویش اور اضطراب پیدا کر دیا ہے۔ حالیہ رپورٹس کے بعد پارٹی حلقوں اور عوام کی جانب سے عمران خان کی خیریت کے بارے میں وضاحت کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے سابق وزیراعظم اور کروڑوں پاکستانیوں کے محبوب سیاسی رہنما ہیں، اس لیے ان کی صحت سے متعلق کسی بھی قسم کی غیر واضح یا متضاد اطلاع قابلِ قبول نہیں۔ حکومت اور جیل انتظامیہ فوری طور پر عمران خان کی صحت کے بارے میں مستند معلومات قوم کے سامنے لائیں اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ سید صادق آغا نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کا معائنہ آزاد، ماہر اور قابلِ اعتماد ڈاکٹروں سے کرایا جائے اور ان کے اہلِ خانہ اور ذاتی معالجین کو بھی ان کی صحت سے متعلق مکمل معلومات اور رسائی فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ صحت کے معاملے کو سیاسی اختلافات سے بالاتر رکھا جانا چاہیے اور کسی بھی صورت انسانی جان کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن اپنے قائد کی صحت کے حوالے سے شدید فکرمند ہیں اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ افواہوں اور بے چینی کے خاتمے کے لیے فوری طور پر حقائق واضح کرے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ قانون، جمہوریت اور عوام کے حقوق کی بات کی ہے، لہٰذا ان کے ساتھ بھی قانون اور انسانی حقوق کے تمام تقاضے پورے کیے جانے چاہئیں۔ سید صادق آغا نے کہا کہ ہم قائد عمران خان کی سلامتی، صحت اور درازیٔ عمر کے لیے دعاگو ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں فوری طور پر تمام ضروری طبی سہولیات، ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی اور مناسب طبی نگہداشت فراہم کی جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *