Banner
Daily Sahafat Quetta
September 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف تاجر حاجی صلاح الدین خان نورزئی جاں بحق ہوگئےتاترہ اچکزئی کی وارنٹ گرفتاری جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1181/2-9-2026سردار عطااللہ مینگل کی بلوچ قومی سیاست کیلئے جدوجہد ناقابلِ فراموش ہے، نیشنل پارٹینوشکی، خاران کراس کے قریب گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگمارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گےمتحدہ عرب امارات میں رمضان کے پہلے روزے کی متوقع تاریخ سامنے آگئیخواتین اور ہنرمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری،50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کا بڑا اعلانمہرگڑھ پر ڈرون حملہ قابلِ مذمت ہے، اسلم رئیسانینوڈیرو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان رحمان علی جاں بحقکوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف تاجر حاجی صلاح الدین خان نورزئی جاں بحق ہوگئےتاترہ اچکزئی کی وارنٹ گرفتاری جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1181/2-9-2026سردار عطااللہ مینگل کی بلوچ قومی سیاست کیلئے جدوجہد ناقابلِ فراموش ہے، نیشنل پارٹینوشکی، خاران کراس کے قریب گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگمارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گےمتحدہ عرب امارات میں رمضان کے پہلے روزے کی متوقع تاریخ سامنے آگئیخواتین اور ہنرمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری،50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کا بڑا اعلانمہرگڑھ پر ڈرون حملہ قابلِ مذمت ہے، اسلم رئیسانینوڈیرو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان رحمان علی جاں بحق

تعمیر نو پبلک سکول رومی کیمپس میں ریاض القرآن کا افتتاح

تعمیر نو پبلک سکول رومی کیمپس میں ریاض القرآن کا افتتاح
ڈیجیٹل طریقہ تدریس کے ذریعے قرآن فہمی کے فروغ کی جانب اہم قدم

کوئٹہ (پ ر) تعمیرِ نو پبلک ہائی اسکول مولانا جلال الدین رومی کیمپس، آرچر روڈ کوئٹہ میں ریاض القرآن کا باقاعدہ افتتاح ایک پروقار تقریب میں کردیا گیا۔ ریاض القرآن کے قیام کا مقصد طلبہ کو قرآنِ کریم کی تلاوت، تجوید، ترجمہ، تفسیر اور فہمِ قرآن کے لیے ایک منظم اور مؤثر تعلیمی و تربیتی ماحول فراہم کرنا ہے۔
ریاض القرآن کا افتتاح ممبر بورڈ آف ٹرسٹیز تعمیرِ نو ٹرسٹ بلوچستان انجینئر غلام عثمان بابئی نے کیا۔ تقریب میں سیکرٹری تعمیرِ نو ٹرسٹ بلوچستان محمد نسیم لہڑی، کوآرڈینیٹر رحمتُ للعالمین و خاتمُ النبیین ﷺ اتھارٹی بلوچستان چیپٹر عارف رانا، پرنسپل رومی کیمپس پروفیسر احسان الٰہی، فوکل پرسن شعبہ تفسیر القرآن فخرالدین فیصل سمیت تعمیرِ نو ٹرسٹ کے کوآرڈینیٹرز، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر غلام عثمان بابئی نے ریاض القرآن کے قیام کو تعمیرِ نو ٹرسٹ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں قرآن فہمی اور اسلامی تربیت کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآنِ کریم محض تلاوت کی کتاب نہیں بلکہ انسانی زندگی کے لیے مکمل رہنمائی کا سرچشمہ ہے، اس لیے نئی نسل کو قرآن کے پیغام، تعلیمات اور عملی تقاضوں سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تعلیم کے ساتھ تربیت تعمیرِ نو کے تعلیمی نظام کا بنیادی مقصد ہے۔ جدید علوم کے حصول کے ساتھ طلبہ میں دینی شعور، اخلاقی اقدار، کردار سازی، نظم و ضبط اور معاشرتی ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا بھی ضروری ہے۔ ریاض القرآن اسی مقصد کے حصول کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔تقریب میں بتایا گیا کہ ریاض القرآن کے ذریعے طلبہ کو قرآنِ کریم کی درست تلاوت، تجوید، ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ قرآن کے پیغام کو سمجھنے اور اسے اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے کی ترغیب دی جائے گی۔ اس سلسلے میں اساتذہ اور متعلقہ شعبے کی نگرانی میں باقاعدہ تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔سیکرٹری تعمیرِ نو ٹرسٹ بلوچستان محمد نسیم لہڑی نے ریاض القرآن کے قیام کو ادارے کی دینی و تعلیمی ترجیحات کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے اس نوعیت کے اقدامات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کی کردار سازی کے لیے قرآن و سیرتِ نبوی ﷺ سے وابستگی بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ تعلیمی اداروں میں قرآن فہمی کے مراکز کا قیام طلبہ کو علم کے ساتھ اخلاق، کردار اور ذمہ داری کا شعور دینے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔تقریب میں اساتذہ اور کوآرڈینیٹرز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاض القرآن کو ایک فعال اور مؤثر مرکز بنایا جائے گا جہاں طلبہ قرآنِ کریم کی تلاوت اور فہم کے ساتھ اس کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کرنے کی کوشش کریں گے۔تقریب میں طلبہ نے بھی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور ریاض القرآن کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر تعمیرِ نو ٹرسٹ بلوچستان، اس کے تعلیمی اداروں، اساتذہ، طلبہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ریاض القرآن کا قیام تعمیرِ نو پبلک ہائی اسکول رومی کیمپس میں قرآن فہمی، کردار سازی اور دینی تربیت کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *