Banner
Daily Sahafat Quetta
September 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسلام امن کا پیغام ہے، وطن کے دفاع پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،مولانا سائیں غلام اللہ ہالیجویراولپنڈی کے بڑے تجارتی مرکز گوالمنڈی کے تاجر ٹریفک و پولیس ناکوں سے پریشانعفو و درگزر کمزوری نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی اور شجاعت کی علامت ہے، مولانا قاری مہراللہبچوں کی صحت سے متعلق غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، بلوچستان فوڈ اتھارٹیاغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری صوبے کا منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، مولانا عبدالقادر لونیاسپیشل افراد اور معاشرے کی ذمہ داریگڈانی میں تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے، شاہد آفریدیعلماءکرام پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ،مہراللہ بادینیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ nO.1192/3-9-2026صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے خلاف مذمتی قرارداد پیشاسلام امن کا پیغام ہے، وطن کے دفاع پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،مولانا سائیں غلام اللہ ہالیجویراولپنڈی کے بڑے تجارتی مرکز گوالمنڈی کے تاجر ٹریفک و پولیس ناکوں سے پریشانعفو و درگزر کمزوری نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی اور شجاعت کی علامت ہے، مولانا قاری مہراللہبچوں کی صحت سے متعلق غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، بلوچستان فوڈ اتھارٹیاغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری صوبے کا منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، مولانا عبدالقادر لونیاسپیشل افراد اور معاشرے کی ذمہ داریگڈانی میں تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے، شاہد آفریدیعلماءکرام پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ،مہراللہ بادینیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ nO.1192/3-9-2026صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے خلاف مذمتی قرارداد پیش

14 اگست ہمیں اپنے مقصد آزادی کی یاد دہانی کراتا ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ

14 اگست ہمیں اپنے مقصد آزادی کی یاد دہانی کراتا ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ

اللہ پاک نے پاکستان کو اپنی بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔سربراہ تحریک عشق مصطفی انٹرنیشنل

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تحریک عشق مصطفی انٹرنیشنل کے سربراہ حضرت پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار نے کہا کہ 14 اگست 1947 کو پاکستان نے دنیا کے نقشے پر اپنے قدم جمائے۔ 14 اگست کو پاکستانی عوام قومی سطح پر یوم آزادی مناتی ہے۔ یہ یوم آزادی ہمیں اپنے مقصد آزادی کی یاددہانی کراتا ہے، اس بات پر جھنجوڑتا ہے کہ ہم اپنے مقصد میں کتنے کامیاب ہیں اور ہم اپنے مقصد پر کس قدر عمل پیرا ہیں۔یہ پاکستان یوں حاصل نہیں ہوا کہ رات کو علامہ اقبال نے خواب دیکھا اور صبح کو پاکستان بن گیا۔ اس آزادی کے پس پردہ ہمارے بڑوں کی لازوال قربانیاں ہیں۔کئی سالوں پر محیط جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ ملک پاکستان کی آزادی دو قومی نظریہ کی بنیاد پر ہے۔ 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر تحریک عشق مصطفی انٹرنیشنل کے سربراہ پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ المعروف موتیوں والا سرکار نے اپنے پیغام میں کہا کہ آزادی کا جشن ضرور منانا چاہیے کیونکہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن جوش و خروش سے مناتی ہیں اور اس بات کا عزم کرتی ہیں کہ ہم نے اپنے ملک کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی ہے۔ اپنے ملک کو نقصان سے بچانا ہے۔ اپنے ملک کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو دبانا ہے۔ ہم نے ایسا کام کرنا ہے جس سے ملک کی بے توقیری نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کا دن قوموں کی زندگی میں بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔یہ وہ یوم عہد ہے جب قومیں اپنی شناخت، حقوق اور پہچان کا ملی اتحاد و جوش و جذبے سے اظہار کرتی ہیں۔ اللہ پاک نے پاکستان کو اپنی بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور اللہ تعالٰی پاکستان اور پاکستانی قوم کی حفاظت فرمائے ۔امین

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *