Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

وزیر خارجہ کی تجارتی جہاز پر حوثی حملوں کی شدید مذمت، پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 3 پاکستانی شہریوں کے جاں بحق اور ایک کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر جنگی تجارتی جہازوں پر حملے ناقابل قبول ہیں، کیونکہ اس طرح کی کارروائیاں بے گناہ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون اور بحری جہاز رانی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی اور بحری سلامتی کو ایسے حملوں سے شدید خطرات لاحق ہیں۔ واقعے کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے پاکستان متعلقہ سعودی حکام اور یمن کی تسلیم شدہ حکومت سے رابطے میں ہے۔

اسحاق ڈار نے ریاض میں پاکستانی سفارتخانے کو متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کرنے اور ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے جاں بحق پاکستانی شہریوں کی میتیں وطن واپس لانے کے لیے تمام ضروری انتظامات کرنے جبکہ زخمی شہری کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بحیرہ احمر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی رابطے کے ذریعے صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *