Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

ایک باکمال باھمت نابینا استاد سید فرخ حسین شاہ

ایک باکمال باھمت نابینا استاد سید فرخ حسین شاہ
نابینا کیمونٹی کے لیے ایک مسیحا

تحریر ۔۔۔شہزاد بھٹہ
سید فرخ حسین شاہ سینئر اسپشل ایجوکیشن ٹیچر بی ایس 17 گورنمنٹ سن رائز انسٹیوٹ آف بلائنڈ راوی روڈ لاھور تقربیا چالیس سال سرکاری ملازمت کرنے کے بعد باعزت طور پر 10
اگست 2026 کو ریٹائرڈ ھو گئے ھیں
سیپ پاکستان کی جانب سے سیپ پاکستان کے سینئر ممبر متاثرہ بصارت ( نابینا) استاد سید فرخ حسین شاہ کو باعزت ریٹائرمنٹ پر ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں
اسپیشل ایجوکیشن ویلفیئر ایسوسی ایشن آف پروفیشنلز پاکستان کے چیف پیٹرن سردار ہمایوں علی خان چیرمین ملک فاروق اعوان ڈاکٹر نور الزماں رفیق افتخار تبسم، سید قمر عباس شاہ ڈاکٹر عائشہ بٹ ظہیر ہمایوں ایڈووکیٹ عمران بھٹہ عابد ھاشمی، انس فاروقی، فریحہ لق چشتی، ڈاکٹر عظمی خانم جمیشد اقبال جمیشد علی سجاد مختار عثمان بھٹی میاں ریاض صدر اپیکا اسپیشل ایجوکیشن پروفیسر ارشد محمود ، محمود ارشد، کاشف شیخ، ڈاکٹر ندیم اکبر صائمہ نثار عاصمہ محمود کی طرف سے سید فرخ حسین شاہ کو باعزت ریٹائرمنٹ پر دلی مبارکباد
شہزاد بھٹہ سابقہ ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن پنجاب/ صدر سیپ پاکستان، انس فاروقی نعیم اطہر شاہ میجر محمد غفور زلفی ریاست خان محمد زبیر، ساجد عمران،چوہدری جمیل، امین عیدی، محمد خلیل بھون خوشی محمد، نعیم شہزاد سید قاسم شاہ، قاری خوشنود کی طرف سے بھی مبارکباد اور خصوصی تعلیم خصوصاً نابینا افراد کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہا گیا
سید فرخ حسین شاہ نے بصارت سے محروم ہونے کے باوجود محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب میں بہت عمدہ طریقے خوبصورت انداز اور ایمانداری سے اپنے سرکاری فرائض انجام دیئے ہیں
آپ نے نابینا بچوں کی تعلیم و تربیت اور بحالی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں

سید فرخ حسین شاہ نے 22 ستمبر 1985 میں بطور بریل ٹیچر گورنمنٹ سن رائز انسٹیوٹ فار بلائنڈ راوی لاھور سے اپنے سرکاری سفر کا آغاز کیا اور نابینا طلبہ و طالبات کو طویل عرصے تک بریل طریقہ تدریس پڑھانے اور لکھنے کی تربیت دیتے رھے
بریل طریقہ تدریس نابینا اور بصارت سے محروم افراد کے لیے ایک مخصوص بریل برائے نابینا طرزِ تحریر ہے. اس نظام میں ابھرے ہوئے نقطوں کو چھو کر پڑھا اور لکھا جاتا ہے، جو بصارت سے محروم افراد کوتعلیم حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔
بریل طریقہ تعلیم کو فرانسیسی لوئی بریل نے سنہ 1824 میں متعارف کروایا.لوئی بریل خود بھی بچپن میں ایک حادثے کے باعث بصارت سے محروم ہو گئے تھے۔انہوں نے فوج کے ‘نظامِ شب خط’ سے متاثر ہو کر یہ آسان ابھرے ہوئے نقطوں کا نظام بنایا۔
بریل نظام تعلیم چھ ابھرے ہوئے نقطوں (Dots) کے ایک سیل پر مشتمل ہوتا ہے۔ان چھ نقطوں کو مختلف ترتیب میں جوڑ کر حروفِ تہجی، اعداد اور علامات بنائی جاتی ہیں۔انگلیوں کے پوروں کی مدد سے ان ابھرے ہوئے نقطوں کو محسوس کر کے پڑھا جاتا ہے.برہل طریقے سے نابینا افراد کے لیے عام کتب، رسائل اور حتیٰ کہ قرآن پاک کی طباعت بھی ممکن ہوئی ہے۔یہ بصارت سے محروم بچوں کو لکھنے، پڑھنے اور معاشرے میں بااختیار شہری بننے کی راہ دکھاتا ہے
محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے سید فرخ حسین شاہ کو تقربیا 26 سال بعد جونیر اسپشل ایجوکیشن ٹیچر بی ایس 16 ( نابینا فیلڈ) ترقی دیکر گورنمنٹ انسٹیٹوٹ فار بلائینڈ شیرانوالہ گیٹ لاھور تعینات کر دیا
سید فرخ حسین شاہ نے شیرانوالہ گیٹ انسٹیوٹ آف بلائنڈ میں بھی نابینا طلبہ کی تعلیم و تربیت اور فلاح و بہبود کے سلسلہ جاری رکھا سید فرخ حسین شاہ نے ہمیشہ دل و جان سے اپنے ٹیچنگ فرائض انجام دیئے
محکمہ اسپیشل ایجوکیشن پنجاب نے اکتوبر 2016 میں سید فرخ حسین کو بطور سینئر اسپشل ایجوکیشن ٹیچر بی ایس 17 ( نابینا فیلڈ) ترقی دے کر گورنمنٹ اسپشل ایجوکیشن سنٹر کوٹ مومن ضلع سرگودھا تعینات کیا
سید فرخ نے اپنے آبائی شہر لاھور سے کوسوں دور کوٹ مومن اسپشل ایجوکیشن سنٹر میں بھی نابینا طلبہ و طالبات کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا اور ہمیشہ ٹیچنگ فرائض دل و جان سے انجام دیتے رہے
سید فرخ شاہ کی نابینا بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے خدمات کو دیکھتے ہوئے اگست 2018 میں گورنمنٹ انسٹیوٹ آف بلائنڈ طالبات علامہ اقبال ٹاؤن لاہور ٹرانسفر کر دیا یوں وہ واپس اپنے ابائی شہر لاھور انے کامیاب ہوگئے
سید فرخ شاہ نے تقریباً دو سال تک گورنمنٹ انسٹیوٹ آف بلائینڈ برائے طالبات علامہ اقبال ٹاؤن لاھور میں نابینا طالبات کو احسن طریقے سے پڑھایا اور موسیقی کی تعلیم و تربیت بھی کرتے رہے
محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے 14 مارچ 2020 کو سید فرخ حسین شاہ کو ان کے آبائی ادارے گورنمنٹ سن رائز انسٹیوٹ آف بلائنڈ راوی روڈ لاھور ٹرانسفر کر دیا
بالآخر 10 اگست 2026 کو سید فرخ حسین شاہ نابینا طلبہ و طالبات کی تعلیم و تربیت کے لیے شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے اپنے سرکاری فرائض سے ریٹائرڈ ھوئے اللہ تعالیٰ شاہ کی خدمات کو قبول فرمائے اور ہمیشہ صحت و تندرستی والی زندگی عطا فرمائے آمین
سید فرخ حسین شاہ استاد ھونے کے ساتھ ایک بہترین سوشل و سماجی شخصیت بھی ھیں شاہ جی نے ہمیشہ نابینا افراد کے فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے جدوجہد کی آپ نے نابینا افراد کی بحالی اور تعلیم و تربیت کے لیے پیپلز ایسوسی ایشن فار بلائینڈ قائم کی اور صدر پیپلز ایسوسی ایشن فار بلائنڈ کی حیثیت سے بصارت سے محروم خواتین و حضرات کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں
سید فرخ حسین شاہ بطور صدر پیپلز ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ پاکستان نابینا افراد کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتے آئے ہیں
شاہ صاحب نے نابینا بچوں کے لیے ایک ہوسٹل بنا رکھا ھے جو اپنی مدد آپ کے تحت چل رھا ھے اس کے علاؤہ ایک میوزک اکیڈمی بھی کام کررھی ھے جہاں نابینا کے ساتھ ساتھ نارمل افراد کو بھی موسیقی کی تربیت دی جاتی ھے
سید فخر حسین شاہ کے سینکڑوں نابینا شاگرد ھیں جہنوں نے شاہ جی موسیقی کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی ھے بلکہ شاہ صاحب کے شاگردوں میں عام افراد بھی شامل ہیں

پیپلز ایسوسی ایشن آف بلائنڈ پاکستان نے سید فرخ کی قیادت میں ریڈ روز انسٹیٹیوٹ فار بلائنڈ پرسن کوٹ لکھپت لاھور میں نابینا افراد کے لیے ایک جدید کمپیوٹر لیب قائم کی گئی جس میں بصارت سے محروم افراد کے لیے جدید ٹاکنگ کمپیوٹر فراہم کئے گئے ہیں کمپیوٹر لیب میں نابینا نوجوانوں کو جدید خطوط پر ٹریننگ دی جائے گئی
ریڈ روز انسٹیوٹ آف بلائینڈ پیپلز ایسوسی ایشن آف بلائنڈ پاکستان کا ایک ذیلی ادارہ ھے جہاں نابینا بچوں و بچیوں کو جدید خطوط پر مختلف ووکیشنل ٹریڈز کی تربیت دی جاتی ھے
ریڈ روز کمپیوٹر انسٹیوٹ فار دی بلائنڈ میں پہلی دفعہ کمپیوٹر کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ھے انسٹیوٹ میں نابینا افراد کو دینی تعلیم بریل موسیقی کی تربیت دینے کے ساتھ ساتھ میٹرک تا ایم اے تک فری تعلیم دی جارھی ھے
پیپلز ایسوسی ایشن آف بلائنڈ ریڈ روز انسٹیوٹ میں قیام پذیر نابینا افراد کو فری کھانا و رہائش بھی فراہم کر رھی ھے
سید فرخ شاہ پاکستان میں نابینا افراد کی فلاح و بہبود اور بحالی کے لیے سرگرم واحد تنظیم پاکستان ایسوسی ایشن آف بلائنڈ پنجاب کے فنانس سیکرٹری رھے ھیں اور دسمبر 2024 سے پاکستان ایسوسی ایشن آف بلائنڈ لاھور کے بطور جنرل سیکرٹری خدمات انجام دے رہے ہیں
سید فرخ حسین شاہ ایک بہترین بانسری نواز موسیقار اور گلوکار ہیں جو بیک وقت بانسری پر مختلف گیت پیش کرتے ہیں شاہ جی موسیقی کے مختلف آلات بآسانی بناسکتے ہیں

سید فرخ حسین شاہ نے لاتعداد نابینا افراد کو سفید چھڑیاں فری تقسیم کی ھیں شاہ صاحب اپنی نابینا کیمونٹی کے لیے ایک مسیحا کی حیثیت رکھتے ہیں
سید فرخ حسین شاہ شہزاد بھٹہ سابقہ ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن پنجاب کے نہایت قابل فخر دیرینہ دوست اور کولیک ھیں
شاہ جی بھٹہ صاحب کی ٹیم کے ایک بااعتماد ممبر ھیں جو نابینا ھونے کے باوجود ہمیشہ اپنے راہنما لیڈر استاد اور قاہد کے شانہ بشانہ کھڑے رھے ھیں اور ایک اواز پر لیبک کہتے ہیں دونوں کے درمیان ایک پیار و محبت احترام کا رشتہ قائم ھے
امید ھے کہ عزت و احترام کا یہ رشتہ قائم ودائم رھے گا امین

شاہ جی کلک میگزین سیپ پاکستان اور اسپشل ایجوکیشن پنجاب کے زیر اہتمام ھونے والے تمام پروگرامز اور تقریبات کا باقاعدہ اور لازمی حصہ ھوتے ھیں اور اپنی شاندار کارکردگی اور پرفارمینس سے تقریبات کی رونق دوبالا کرتے ہیں

اللہ تعالیٰ سے دعا ھے کہ وہ اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے سید فرخ حسین شاہ کو صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے اور نابینا افراد کی خدمت فلاح و بہبود اور بحالی کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *