Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا، مسلح افواجکمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز جیلوں اور حراستی مراکز کے اچانک معائنے کر سکیں گے،عبدالسلام اچکزئیکوئٹہ: سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ریڈ زون مکمل سیلپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہےافغان سرزمین بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، وزیر داخلہ بلوچستانصنعتی پولٹری فارمنگ: انسانی صحت کے لیے خاموش خطرہاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقپاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا، مسلح افواجکمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز جیلوں اور حراستی مراکز کے اچانک معائنے کر سکیں گے،عبدالسلام اچکزئیکوئٹہ: سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ریڈ زون مکمل سیلپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہےافغان سرزمین بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، وزیر داخلہ بلوچستانصنعتی پولٹری فارمنگ: انسانی صحت کے لیے خاموش خطرہاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیق

کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز جیلوں اور حراستی مراکز کے اچانک معائنے کر سکیں گے،عبدالسلام اچکزئی

حکومت بلوچستان نے بلوچستان پریزنز اینڈ پریزنرز کریکشنل سروس ایکٹ، 2026 کے تحت صوبے کے جیل نظام کو مزید مؤثر، شفاف، جوابدہ اور انسانی حقوق کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے اہم اختیارات ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ کو تفویض کر دیے ہیں۔اس سلسلے میں چیف انسپکٹر آف پریزنز و اسپیشل سیکرٹری داخلہ عبدالسلام خان اچکزئی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو انسپیکٹنگ اتھارٹیز مقرر کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے تحت کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز اپنے متعلقہ اضلاع کی جیلوں اور دیگر حراستی مراکز کے باقاعدہ اور اچانک معائنے کر سکیں گے تاکہ قیدیوں کو فراہم کی جانے والی صحت، تعلیم، صفائی، خوراک اور دیگر بنیادی سہولیات کا جامع جائزہ لیا جا سکے۔ معائنے کے دوران نشاندہی کی جانے والی خامیوں کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ معائنہ رپورٹس سات ورکنگ دنوں کے اندر متعلقہ حکام کو پیش کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے یہ اقدام وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے جیل اصلاحات کے وژن کے مطابق جیلوں کو محض سزا کے مراکز کے بجائے اصلاح، بحالی اور انسانی وقار کے تقاضوں سے ہم آہنگ اداروں میں تبدیل کرنے کی کوششوں کا اہم حصہ ہے۔ اس سے قیدیوں کی فلاح و بہبود، بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ، جیل انتظامیہ میں شفافیت، احتساب اور مؤثر نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی حکومت بلوچستان کی جانب سے کیے گئے یہ انتظامی اقدامات صوبے میں جیل اصلاحات کے عمل کو مؤثر بنانے اور اصلاحی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *