Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئیحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئی

14,001 ایڈہاک اساتذہ کی ریگولرائزیشن معاملہ آخری مرحلے میں داخل

14,001 ایڈہاک اساتذہ کی ریگولرائزیشن معاملہ آخری مرحلے میں داخل

سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خالد خان سے کامیاب مذاکرات، 29 جولائی کا احتجاج مؤخر۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)ایڈہاک اساتذہ کی ریگولرائزیشن کے حوالے سے سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا خالد خان کے ساتھ 27 جولائی کو اہم مذاکرات ہوئے۔ سیکرٹری تعلیم نے واضح الفاظ میں یقین دہانی کرائی کہ 14,001 ایڈہاک اساتذہ کی ریگولرائزیشن کی منظوری کابینہ کی متعلقہ کمیٹی پہلے ہی دے چکی ہے جبکہ اس سلسلے میں ایگزیکٹو سمری بھی آئندہ کابینہ اجلاس کے لیے ارسال کی جا چکی ہے۔سیکرٹری تعلیم کے مطابق کابینہ سے منظوری کے بعد ریگولرائزیشن ایکٹ/ترمیمی بل صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور قانونی و آئینی مراحل مکمل ہونے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے اساتذہ کو یقین دلایا کہ ریگولرائزیشن کا معاملہ درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور اس وقت کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں۔مذاکرات میں APTA کے صوبائی صدر جناب عزیز اللہ خان، ایڈہاک اساتذہ مذاکراتی کمیٹی کے صدر فیصل ممتاز برکی سمیت ضلع پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور بونیر سے اساتذہ کے نمائندگان نے شرکت کی۔سیکرٹری تعلیم کی واضح یقین دہانی کے بعد ایڈہاک ٹیچر موومنٹ کے صدر فیصل ممتاز برکی نے ساتھیوں کے ہمراہ سول سیکرٹریٹ پشاور سے ویڈیو پیغام کے ذریعے 29 جولائی کو ہونے والا احتجاج آئندہ کابینہ اجلاس تک مؤخر کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیکرٹری تعلیم کی یقین دہانی پر اعتماد کرتے ہوئے کابینہ اجلاس تک انتظار کریں گے، کیونکہ ریگولرائزیشن کا بل کابینہ کے سامنے پیش کرنے کا عمل بھی محکمہ تعلیم کے ذریعے ہی آگے بڑھے گا۔اس موقع پر APTA کے صوبائی صدر عزیز اللہ خان نے بھی فیصل ممتاز برکی اور ان کے ساتھیوں کے فیصلے کی مکمل تائید کرتے ہوئے سیکرٹری تعلیم خالد خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایڈہاک اساتذہ کی ریگولرائزیشن کے لیے سیکرٹری تعلیم کی کوششیں قابلِ قدر ہیں اور ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔دریں اثناء صوبائی وزیر تعلیم جناب ارشد ایوب خان سے بھی مسلسل رابطہ رہا، جنہوں نے بھی یہی مؤقف اختیار کیا کہ ریگولرائزیشن کے معاملے میں اب کوئی بنیادی رکاوٹ نہیں، صرف کابینہ اور صوبائی اسمبلی کے قانونی مراحل مکمل ہونا باقی ہیں۔صدر ایڈہاک ٹیچر موومنٹ فیصل ممتاز برکی نے تمام ایڈہاک اساتذہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا۔ہم اپنے تمام ساتھیوں کے جوش و جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، لیکن اس وقت جذبات کے بجائے صبر، اتحاد اور استقامت کی ضرورت ہے۔ اپنی قیادت پر اعتماد رکھیں۔ آئندہ کا ہر فیصلہ باہمی مشاورت اور ٹیبل ٹاک کے ذریعے، اساتذہ کے بہترین مفاد میں کیا جائے گا۔ ہمیں سیاست سے بالاتر ہوکر اپنے بنیادی مقصد پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے اور غیر ضروری سیاسی مداخلت سے خود کو دور رکھنا چاہیے۔ آئندہ کابینہ اجلاس اور قانونی پراسس کا انتظار کریں۔ ان شاء اللہ 14,001 ایڈہاک اساتذہ کے لیے بہتر فیصلہ سامنے آئے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *