Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: پیٹرول پمپس پر ایرانی پیٹرول کی مبینہ فروخت، شہریوں نے تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کردیا


کوئٹہ: شہر کے متعدد پیٹرول پمپس پر مبینہ طور پر ایرانی پیٹرول کو پاکستانی پیٹرول ظاہر کرکے سرکاری نرخوں پر فروخت کیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے، جس پر شہری حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر غیرمعیاری یا مختلف نوعیت کا پیٹرول سرکاری قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے تو یہ صارفین کے ساتھ ناانصافی اور قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ حلقوں نے حکومت بلوچستان، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر کے پیٹرول پمپس کی اچانک اور غیرجانبدارانہ انسپکشن کی جائے، پیٹرول کے معیار کی جانچ کے لیے نمونے حاصل کیے جائیں اور خلاف ورزی ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے، جبکہ پیٹرول پمپس کی مؤثر نگرانی کے لیے مستقل نظام قائم کیا جائے تاکہ شہریوں کو معیاری پیٹرول سرکاری نرخوں پر فراہم کیا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *