Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

مغوی ڈرائیورز اپنے خاندانوں کے کفیل، فوری بحفاظت بازیاب کرایا جائے، کاشف حیدری

مغوی ڈرائیورز اپنے خاندانوں کے کفیل، فوری بحفاظت بازیاب کرایا جائے، کاشف حیدری
شاہراہوں پر بدامنی اور اغواء کے واقعات تاجر برادری اور ملکی معیشت کے لیے نیک شگون نہیں، تدارک کیلئے اقدامات کئے جائیں، ترجمان تنظیم تاجران بلوچستان
کاروباری جمود کے بعد بدامنی کا تازیانہ ناقابلِ برداشت، غریب ڈرائیورز بھاری تاوان دینے کی سکت نہیں رکھتے، حکومت اور ادارے فوری بازیابی یقینی بنائیں، بیان
کوئٹہ ( ) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ سے اغواء ہونے والے دونوں ڈرائیورز کی فوری اور بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مغوی ڈرائیورز نجی کمپنی کے ملازمین ہیں جو کوئٹہ-کراچی روٹ پر محنت مزدوری کر کے اپنے اہل خانہ کی کفالت کر رہے تھے۔ وہ اتنی سکت نہیں رکھتے کہ بھاری تاوان ادا کر سکیں، لہٰذا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انہیں فوراً رہا کیا جائے۔ کاشف حیدری نے کہا کہ ان کے اغواء سے لواحقین شدید بے چینی، اضطراب اور ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں، اس لیے انسانی ہمدردی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی فوری اور محفوظ واپسی ممکن بنائی جائے۔ ​ترجمان کاشف حیدری کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ایک طرف کاروباری جمود، مہنگائی اور ٹیکسوں کے بوجھ نے تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور نجی شعبے کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، تو دوسری جانب ایسے افسوسناک واقعات سے خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔ شاہراہوں پر بدامنی سے کاروباری سرگرمیاں اور ٹرانسپورٹ کا نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے جو ملکی معیشت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔ ​انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے زور دے کر مطالبہ کیا کہ مغویوں کی جلد اور محفوظ بازیابی کو یقینی بنایا جائے اور شاہراہوں پر ڈرائیورز، ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر و عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام بلا خوف و خطر اپنا روزگار جاری رکھ سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *