Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسرائیل میں سخت انتخابی مقابلہ، نیتن یاہو معمولی برتری کے باوجود حکومت سازی کے لیے کوشاںبچوں پر تشدد ناقابلِ برداشت، 10 سالہ طالب علم کا بازو توڑنے والے استاد سمیت 2 ملزمان گرفتارراولپنڈی: بدبخت شخص کی گھر میں گھس کر پیدائشی طور پر ایب نارمل 15 سالہ بچی سے جنیس زیادتی کی کوششجسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیاعسکری قیادت کی ملٹری ڈپلومیسی کی کاوشوں پر عوام کا خراجِ تحسیناگر دہشتگرد سرنڈرکرکےقومی دھارے میں شامل ہو جائیں تو حکومت سے بات کی جاسکتی ہے، چیئرمین اے آرڈی سی خیبرپختونخوانااہل پی ٹی آئی کے طویل دور اقتدار کے باوجود خیبرپختونخوا کے عوام تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محرومپاک افغان سرحد پر اشتعال انگیزی، سیکیورٹی فورسز کے بھرپور جواب میں طالبان کی کئی چیک پوسٹیں تباہسعودی شہر طائف کی جانب داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کو انسداد منی لانڈرنگ قانون کے تحت اختیارات حاصلاسرائیل میں سخت انتخابی مقابلہ، نیتن یاہو معمولی برتری کے باوجود حکومت سازی کے لیے کوشاںبچوں پر تشدد ناقابلِ برداشت، 10 سالہ طالب علم کا بازو توڑنے والے استاد سمیت 2 ملزمان گرفتارراولپنڈی: بدبخت شخص کی گھر میں گھس کر پیدائشی طور پر ایب نارمل 15 سالہ بچی سے جنیس زیادتی کی کوششجسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیاعسکری قیادت کی ملٹری ڈپلومیسی کی کاوشوں پر عوام کا خراجِ تحسیناگر دہشتگرد سرنڈرکرکےقومی دھارے میں شامل ہو جائیں تو حکومت سے بات کی جاسکتی ہے، چیئرمین اے آرڈی سی خیبرپختونخوانااہل پی ٹی آئی کے طویل دور اقتدار کے باوجود خیبرپختونخوا کے عوام تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محرومپاک افغان سرحد پر اشتعال انگیزی، سیکیورٹی فورسز کے بھرپور جواب میں طالبان کی کئی چیک پوسٹیں تباہسعودی شہر طائف کی جانب داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کو انسداد منی لانڈرنگ قانون کے تحت اختیارات حاصل

فکرِ باچا خانی ہی ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے، حاجی نور علی نور اچکزئی

 

فکرِ باچا خانی ہی ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے، حاجی نور علی نور اچکزئی

پشتون قوم کے اتحاد، عوامی نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم اور مشراصغر خان اچکزئی کی خدمات کو خراجِ تحسین، عوام سے سرخ جھنڈے تلے متحد ہونے کی اپیل

چمن( نمائندہ صحافت چمن)عوامی نیشنل پارٹی ملگری استادان کے صوبائی ممبر حاجی نور علی نور اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک اور وطن کو درپیش مسائل، قتل و غارت، دہشت گردی، بدامنی اور بے روزگاری سے نجات، نیز امن، بھائی چارے، ترقی اور خوشحالی کا راستہ فکرِ باچا خانی میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں باچا خان کے پیروکار مشراصغر خان اچکزئی علاقے میں امن، بھائی چارے اور ورورولۍ کے قیام کے لیے دن رات کوشاں ہیں، کیونکہ پشتونخوا وطن کے حقوق کا حصول پشتون قوم کے اتحاد و اتفاق کے بغیر ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ سال 2018 سے لے کر 2023 تک مشراصغر خان اچکزئی نے قومیت، لسانیت اور علاقائیت سے بالاتر ہو کر علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا۔ ان کی کوششوں سے تحصیل چمن کو ضلع (ڈسٹرکٹ) کا درجہ ملا، جبکہ ضلع چمن کے لیے صوبائی اسمبلی کی دو نشستیں بھی منظور کی گئیں، جو ایک تاریخی اقدام تھا اور جس پر چمن کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تاہم بدقسمتی سے دوسری نشست ہمارے حصے میں نہ آ سکی۔حاجی نور علی نور اچکزئی نے مزید کہا کہ مشراصغر خان اچکزئی کئی برسوں سے لوگوں کے درمیان قبائلی جھگڑوں اور دیرینہ رنجشوں کے خاتمے کے لیے قبائلی جرگوں کے ذریعے دن رات انتھک محنت، کوشش اور جدوجہد کر رہے ہیں تاکہ پشتون افغان وطن میں امن، ورورولۍ اور خوشحالی قائم ہو۔ انہوں نے کہا کہ انہی خدمات کی بدولت لوگ جوق در جوق عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، کیونکہ اب عوام سمجھ چکے ہیں کہ ورغلانے کا دور ختم ہو چکا ہے اور وہ بخوبی جان گئے ہیں کہ وطن کے اصل وارث کون ہیں اور وطن اور اس کے روزگار کو بیچنے والے کون ہیں۔انہوں نے تمام پشتون افغان وطن کے عوام، بالخصوص بزرگوں اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ عوامی نیشنل پارٹی کے سرخ جھنڈے تلے متحد ہو کر پشتون قوم کے جائز حقوق کے حصول کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *