Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

جامعہ امدادیہ دھماکا: معصوم طلبہ کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ()جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشیداحمد، حاجی بشیراحمد کاکڑ، مولانا محب اللہ، مولانا حفیظ اللہ، سیکرٹری مالیات حاجی صالح محمد، مفتی رضا خان، حاجی ظفراللہ کاکڑ، میر سرفراز شاہوانی، میرحشمت لہڑی، سیٹھ اجمل بازئی، سالار مولوی علی جان، مولانا سید سعداللہ آغا اور مولوی نقیب اللہ ملاخیل نے جامعہ امدادیہ سریاب روڈ کے کمسن طلبہ پر بارودی مواد کے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے نہایت افسوسناک سفاکانہ اور انسانیت سوز واقعہ قرار دیا۔انہوں نے معصوم طلبہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ معصوم اور بے گناہ طلبہ کو نشانہ بنانے والے عناصر انسانیت کے کھلے دشمن ہیں جنہوں نے اپنی درندگی سے یہ ثابت کردیا ہے کہ انہیں نہ دین کا احترام ہے نہ انسانیت کا اور نہ ہی بچوں کی جانوں کا کوئی احساس انہوں نے کہا کہ بلوچستان بالخصوص کوئٹہ مسلسل بدامنی، دہشت گردی اور خونریزی کی لپیٹ میں ہے۔ عوام، تاجر، طلبہ، علماء اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے شہریوں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کردیا ہے لوگ عملاً قاتلوں دہشت گردوں، غنڈہ عناصر اور راہزنوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ذمہ داری شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام ہے مگر افسوس کہ عملی اقدامات کے بجائے محض بلند و بانگ دعوؤں اور نمائشی بیانات سے عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جامعہ امدادیہ کے المناک واقعے کے ذمہ دار عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے مدارس تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات کی سیکیورٹی کو مؤثر بنایا جائے اور قیامِ امن کے لیے ٹھوس اور نتیجہ خیز اقدامات کیے جائیں تاکہ شہری خود کو محفوظ محسوس کر سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *