Banner

بلوچستان کے مسائل کا حل اتحاد، مکالمہ اور امن میں ہے، لشکر کشی کسی صورت حل نہیں، لشکری رئیسانی

Share

Share This Post

or copy the link


سابق سینیٹر حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان پہلے ہی سنگین سماجی اور معاشی مسائل کا شکار ہے، ایسے میں کسی بھی قسم کی لشکر کشی یا تصادم کی سیاست مسائل کو حل کرنے کے بجائے مزید مشکلات پیدا کرتی ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے براہوی پروگرام میں شریک گفتگو کرتے ہوئے کی انہوں نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام سیاسی اور سماجی لوگ مل کر آگے بڑھیں۔ ان کے مطابق تقسیم، نفرت اور ٹکراؤ کی سیاست سے معاشرے کو نقصان پہنچتا ہے اور عام لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئین کے نام پر بعض اوقات غیر قانونی سرگرمیوں کی باتیں سامنے آتی ہیں، لیکن آئین میں واضح ہے کہ غیر قانونی اسلحہ اور مسلح سرگرمیوں کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مختلف برادریاں آباد ہیں، جن میں بلوچ، پشتون، ہزارہ اور سیٹلر کمیونٹی شامل ہیں، اور سب کو ساتھ لے کر چلنا ہی اس خطے کے استحکام کی ضمانت ہے۔سابق سینیٹر نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں فیصلے جذبات کے بجائے سوچ سمجھ کر اور امن و بھائی چارے کے اصولوں کے مطابق ہونے چاہییں۔ان کے مطابق بلوچستان کو مزید مسائل کی طرف نہیں لے جانا چاہیے بلکہ اتحاد اور مکالمے کے ذریعے آگے بڑھنا ہی واحد راستہ ہے۔

بلوچستان کے مسائل کا حل اتحاد، مکالمہ اور امن میں ہے، لشکر کشی کسی صورت حل نہیں، لشکری رئیسانی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us