Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بنگلہ دیشی جوڑاخاتون صحافی عطیہ اکرم کو ہراساں کرنے اور امین اللہ مینگل پر تشدد کی مذمتسردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف مقررلاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ عدم ادائیگی پر قید کاٹنے سے جرمانہ ختم نہیں ہوگاپاکستانی اور سعودی انویسٹرز کی ایک دوسرے کو ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوتکوئٹہ: جبل نور القرآن کے قریب فائرنگ، ہاؤسنگ اسکیم کی مشینری آگ کی نذرکوئٹہ: اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی گرفتارہمارے لیے پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیوراجن پور مسافر بس حادثہ؛ مزید ایک بچہ دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، 30 زخمیجس ملک میں ہسپتال اور بینک منافع بخش کاروبار بن جائیں وہاں ریاست مر جاتی ہے اور کمپنی راج شروع ہو جاتا ہےبنگلہ دیشی جوڑاخاتون صحافی عطیہ اکرم کو ہراساں کرنے اور امین اللہ مینگل پر تشدد کی مذمتسردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف مقررلاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ عدم ادائیگی پر قید کاٹنے سے جرمانہ ختم نہیں ہوگاپاکستانی اور سعودی انویسٹرز کی ایک دوسرے کو ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوتکوئٹہ: جبل نور القرآن کے قریب فائرنگ، ہاؤسنگ اسکیم کی مشینری آگ کی نذرکوئٹہ: اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی گرفتارہمارے لیے پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیوراجن پور مسافر بس حادثہ؛ مزید ایک بچہ دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، 30 زخمیجس ملک میں ہسپتال اور بینک منافع بخش کاروبار بن جائیں وہاں ریاست مر جاتی ہے اور کمپنی راج شروع ہو جاتا ہے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
صبح 11 بج کر 46 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی تقریباً 170 کلومیٹر تھی

وفاقی دارالحکومت آسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

وفاقی دارالحکومت کے علاوہ خیبرپختونخوا کے اضلاع مردان، شانگلہ، بونیر اور سوات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اس کے علاوہ مری کے علاقے نتھیاگلی بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جھٹکے کچھ سیکنڈ تک محسوس ہوتے رہے، تاہم فوری طور پر کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 27 اپریل 2026 کو صبح 11 بج کر 46 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی تقریباً 170 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز افغانستان-تاجکستان سرحدی علاقہ میں واقع تھا، جبکہ اس کے جھٹکے اسلام آباد، سوات، شانگلہ اور بونیر میں بھی محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق زلزلہ گہرائی میں ہونے کے باعث اس کے اثرات وسیع علاقے میں محسوس ہوئے، تاہم اس نوعیت کے زلزلے عموماً سطح پر کم نقصان کا باعث بنتے ہیں۔

شہریوں میں وقتی خوف و ہراس ضرور پھیلا، لیکن فوری طور پر کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *