Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفمنزلِ مقصود، علم، عمل اور انسانیت کا سفر۔۔۔سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفمنزلِ مقصود، علم، عمل اور انسانیت کا سفر۔۔۔

اسلام آباد ایئرپورٹ؛ چینی شہری جعلی ٹکٹ پر سیکیورٹی حصار پار کرکے انٹرنیشنل ڈیپارچر جا پہنچا

اسلام آباد ایئرپورٹ؛ چینی شہری جعلی ٹکٹ پر سیکیورٹی حصار پار کرکے انٹرنیشنل ڈیپارچر جا پہنچا
سیکیورٹی عملے نے چینی باشندے کو حراست میں لیکر ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کر دیا، تحقیقات شروع

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کا بڑا لیپس، چینی شہری جعلی ٹکٹ پر غیر قانونی طور پر سیکیورٹی حصار پار کرتے ہوئے انٹرنیشنل ڈیپارچر بریفنگ ایریا میں جا پہنچا تاہم واپسی پر حراست میں لے لیا گیا۔

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چین جانے والی پرواز سمیت دیگر بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت جاری تھی کہ چینی باشندہ، منگ چی کو اے ایس ایف عملے کی مبینہ غفلت کے باعث جعلی چائنا سدرن ایئر لائن کی ٹکٹ کے ذریعے اپنے اہلخانہ کے ساتھ بریفنگ ایریا میں غیر قانونی داخل ہوا۔

ذرائع کے مطابق چینی باشندے کے اہل خانہ فلائٹ سی زیڈ 8070 کے ذریعے سفر کر رہے تھے تاہم انٹرنیشنل ڈیپارچر لاونج میں داخل ہوتے وقت اے ایس ایف کے عملے نے چینی شہری کا پاسپورٹ وغیرہ چیک نہ کیا اور محض ایئرلائن ٹکٹ دیکھ کر اسکو داخلے کی اجازت دی۔

چینی شہری اہل خانہ کو چھوڑ کر واپس جانے لگا تو خارجی دروازے پر اے ایس ایف کے عملے نے روک کر چیک کیا تو مزکورہ کے جعلی طریقے سے اندر داخل ہونے کا انکشاف ہوا جس پر سیکیورٹی عملے نے چینی باشندے کو حراست میں لے لیا اور کنڑول روم منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد مزید کارروائی کے لیے ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کر دیا۔

چینی شہری یا کسی بھی ایسے شخص کا یوں ایئرپورٹ کے حساس مقام پر پہنچ جانا انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے اور بڑا سیکیورٹی لیپس ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *