Banner

وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا 22 خوارج کی ہلاکت پر فورسز کو خراج تحسین

Share

Share This Post

or copy the link

وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا 22 خوارج کی ہلاکت پر فورسز کو خراج تحسین
دہشت گردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی ہے۔

اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے 22 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی جبکہ دہشت گردوں کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دس سالہ بچے کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا بھی اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، بزدل دہشت گردوں کا اپنے بچاؤ کیلئے بلا اشتعال فائرنگ سے بچے کو شہید کرنا انسانیت کے خلاف ناقابل تلافی جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے 22 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ کامیاب کارروائی پر بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، قانون نافذ کرنے والے ادارے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، قوم کو فورسز کے دلیر سپوتوں پر ناز ہے۔ انشاء اللہ قوم کی حمایت سے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے دہشتگردوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے 10 سالہ بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا 22 خوارج کی ہلاکت پر فورسز کو خراج تحسین

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us