Banner

رکھنی بازار کی بہتری سے شہری سہولیات میں اضافہ ہوگا،وزیراعلیٰ بلوچستان

featured
Share

Share This Post

or copy the link

حکومت بلوچستان نے رکھنی بازار کی جامع بہتری، تزئین و آرائش اور ترقیاتی منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد علاقے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا، تجارتی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے اس منصوبے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت متعلقہ اداروں کو فوری عملدرآمد کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں تاکہ منصوبے کے ثمرات جلد از جلد عوام تک پہنچ سکیں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ رکھنی بازار کی ترقی سے مقامی معیشت کو نئی جہت ملے گی کاروباری سرگرمیوں میں وسعت آئے گی اور تاجروں کو ایک منظم، محفوظ اور سہل کاروباری ماحول میسر آئے گا سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف تجارتی سرگرمیوں کو مستحکم کرے گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہری سہولیات کی بہتری، بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پائیدار ترقی کے وژن پر عمل پیرا ہے عوام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سہولیات کی فراہمی اور شہروں کی منظم ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ رکھنی بازار کی اپ گریڈیشن سے علاقے کی مجموعی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا، شہری نظم و نسق بہتر ہوگا اور عوام کے معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی جو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان کے وژن کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

رکھنی بازار کی بہتری سے شہری سہولیات میں اضافہ ہوگا،وزیراعلیٰ بلوچستان

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us