Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
موسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئے

ون ونڈو آپریشن سے کاروباری عمل آسان ہوگا، قائم لاشاری

حب(نمائندہ خصوصی)اس اہم تقریب میں مقامی صنعتکاروں، کاروباری شخصیات اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈکے چیف ایگزیکٹو آفیسرقائم لاشاری نے بزنس فسیلیٹیشن سینٹر کے تحت متعارف کرائے گئے ون ونڈو آپریشن سسٹم کی خصوصیات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی انہوں نے بتایا کہ اس نظام کے ذریعے سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو مختلف سرکاری محکموں کی خدمات ایک ہی پلیٹ فارم پر فراہم کی جائیں گی، جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ کاروبار کے آغاز اور توسیع کے مراحل بھی آسان ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل کوآرڈینیشن فریم ورک کے نفاذ سے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں گے اور شفافیت کو فروغ ملے گا۔ اس جدید نظام کے ذریعے مختلف اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو مؤثر بنایا گیا ہے تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو درپیش رکاوٹوں کو کم سے کم کیا جا سکے لسبیلہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حب کے صدر یعقوب کریم، معروف صنعتکار اسماعیل ستار، اور لسبیلہ انڈسٹریل اسٹیٹس ڈیولپمنٹ اتھارٹی (LIEDA) کے منیجنگ ڈائریکٹر حب لیاقت کشانی نے BBoIT کی کاوشوں کو سراہا۔ گیا انہوں نے اس اقدام کو صوبے میں کاروباری ماحول کی بہتری کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ بزنس فسیلیٹیشن سینٹر کے قیام اور ڈیجیٹل نظام کے نفاذ سے نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے بھی بلوچستان ایک پرکشش مقام بنے گا انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا، روزگار کے نئے مواقع پیداہوں گے اور صوبے کی معیشت مستحکم ہوگی شرکاء نے BBoIT کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *