Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیحرمین شریفین کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے، لاکھوں کارکن دفاع کیلئے تیار ہیں،مولانا عبدالقادرلونیبارود کے ڈھیر پر ناچتی دنیاابن خلدون کی تاریخ دانگی اور جدید افغان و عالمگیر جغرافیائی سیاستملگری استادان ضلع چمن کی رکنیت سازی مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگیکوہاٹ پولیس لائن دھماکا، وزیراعلیٰ بلوچستان کی شدید مذمتصحافی نصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیحرمین شریفین کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے، لاکھوں کارکن دفاع کیلئے تیار ہیں،مولانا عبدالقادرلونیبارود کے ڈھیر پر ناچتی دنیاابن خلدون کی تاریخ دانگی اور جدید افغان و عالمگیر جغرافیائی سیاستملگری استادان ضلع چمن کی رکنیت سازی مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگیکوہاٹ پولیس لائن دھماکا، وزیراعلیٰ بلوچستان کی شدید مذمتصحافی نصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاج

عید پر چمن کوئٹہ ٹرین سروس کی معطلی: غریب مسافروں کی چیخیں نکل گئیں

چمن اور صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے درمیان چلنے والی واحد سستی مسافر ٹرین سروس گزشتہ ایک ہفتے سے معطل ہے، جس کے باعث عیدالفطر کے موقع پر اپنے آبائی علاقوں کو جانے والے ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ریلوے حکام نے ٹرین سروس کی معطلی کی وجہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قرار دیتے ہوئے اسے مستقبل میں بھی بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے، جس پر عوامی حلقوں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ مسافروں کا موقف ہے کہ ریلوے انتظامیہ نے پہلے ہی ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا تھا، اس کے باوجود عید جیسے اہم موقع پر سروس بند کرنا غریب عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے، کیونکہ یہ ٹرین تقریبا 300 مسافروں کے لیے ایک آسان اور سستا ذریعہ معاش و سفر تھی۔ٹرین سروس کی بندش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانسپورٹ مافیا اور مسافر ویگن مالکان نے کرایوں میں خودساختہ اضافہ کر دیا ہے اور عید کی آمد پر شہریوں سے من مانے کرائے وصول کیے جا رہے ہیں۔ ٹرین نہ ہونے کے باعث عوام سڑک کے ذریعے سفر کرنے پر مجبور ہیں، لیکن کوئٹہ چمن شاہراہ کی انتہائی خستہ حالی نے اس سفر کو مزید پرخطر اور تکلیف دہ بنا دیا ہے۔ سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث نہ صرف سفر کا دورانیہ طویل ہو گیا ہے بلکہ حادثات کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔ چمن کی سیاسی جماعتوں اور مقامی رہنماں نے ڈی ایس ریلوے سے ملاقات کر کے سروس کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے، تاہم تاحال ریلوے حکام کی جانب سے کوئی مثبت جواب سامنے نہیں آیا، جس سے عید پر گھروں کو جانے والے مسافروں کی مایوسی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *