Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوہاٹ میں پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق،30 زخمیلاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغازحکومت سود کو 3فیصد کم کر دے تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، حافظ نعیمبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچکوہاٹ میں پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق،30 زخمیلاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغازحکومت سود کو 3فیصد کم کر دے تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، حافظ نعیمبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچ

ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے مثبت اور مستند معلومات کی فراہمی نہایت ضروری ہے،عسکر خان

کوئٹہ: ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان عسکر خان کی سربراہی میں ڈیجیٹل پبلشرز اور سوشل میڈیا انفلوینسرز کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف اخبارات اور سوشل میڈیا سے وابستہ نمایاں شخصیات نے شرکت کی، جن میں جیند بلوچ، ظفر علی، علی شاہ، آغا عبید، مرتضیٰ ترین، غفار لانگو، بیبرگ بلوچ اور سوشل میڈیا سے وابستہ مرتضیٰ زہری، نقیب اللہ، فضل الرحمان، عبد الوکیل سہیل شامل تھے۔

اجلاس میں ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق پالیسی کے مختلف پہلوؤں اور مجوزہ اقدامات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ شرکاء نے زور دیا کہ بدلتے ہوئے میڈیا کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا کو منظم اور موثر انداز میں فروغ دینا ضروری ہے۔

ڈی جی پی آر عسکر خان نے کہا کہ حکومت بلوچستان وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے تاکہ حتمی پالیسی مرتب کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پبلشرز اور سوشل میڈیا سے وابستہ افراد کو سہولیات اور الاؤنسز فراہم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے، جس میں میرٹ اور مقامی افراد کو ترجیح دی جائے گی۔

عسکر خان نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے مثبت اور مستند معلومات کی فراہمی نہایت اہم ہے، اور اس مقصد کے لیے حکومت، میڈیا اور سوشل میڈیا نمائندگان کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے مشاورتی اجلاس مستقبل میں بھی منعقد ہوتے رہیں گے تاکہ ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے کو مزید مضبوط اور منظم بنایا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *