Banner

*ایک بچے کی مبارک عید

featured
Share

Share This Post

or copy the link

*ایک بچے کی مبارک عید
شکیل گوندل
*پیارے بچو عید کا دن ہم مسلمانوں کا ایک خاص دن ہوتا ہے جس دن نئے کپڑے اور جوتے پہن کر عید پڑہنے جاتے ہیں۔اور پھر گھر آکر مزے مزے کی میٹھی میٹھی سویاں اور اسی طرح کی چیزیں کھانے کے بعد سارے بڑوں مثلا مما پپا انکلوں اور انٹیوں سے عیدی ملتی ہے۔اگر دادا دادی نانا نانی ہوں تو عیدی میں اور خوشیوں بھرا اضافہ ہو جاتا ہے۔
پیارے بچو! ایک مرتبہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عید کی نماز کے بعد گھر تشریف لے جارہے تھے اپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے دیکھا کہ ایک بچہ گھر کے باہر رو رہا ہے اپ نے عید کے دن رونے کی وجہ پوچھی تو بچے نے بتایا کہ اسکا والد غزوہ میں شہید ہو گیا تھا اسکی ماں نے دوسری شادی کر لی ہے۔اج عید کا دن ہے مگر اسکے پاس نئے کپڑے نہیں ہیں۔
اپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میرے ساتھ چلو میں تمھارا باپ حضرت عائشہ صدیقہ رض تمھاری ماں اور فاطمہ رض تمھاری بہن ہو گی۔وہ بچہ اپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ گھر گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بہت پیار کیا اور نئے کپڑے بھی پہنائے وہ یتیم اور دکھی بچہ بے حد خوش ہوا کیونکہ اسے عید کی سچی خوشی مل گئی تھی۔
پیارے بچو عید ان شاءاللہ ا رہی ہے لہذا اپ بھی عید پر کوئی غریب دیکھیں تو اسکی ضرور مدد کریں اس سے اللہ رب العزت بھی راضی ہوتے ہیں اور اپکو بھی عید کی سچی خوشی نصیب ہو گی۔

*ایک بچے کی مبارک عید

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us