کراچی؛ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ، گھر میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی؛ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ، گھر میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3افراد جاں بحق
کرائم سین یونٹ کو جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا، واقعے کی تفتیش جاری ہے، پولیس حکام

بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مشرف کالونی میں گھر کے اندر فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 60 سالہ عابد علی، 50 سال مریم، اور 20 سالہ زوہیب کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمی خاتون کی شناخت 35 سالہ فاطمہ کے نام سے کی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کرائم سین یونٹ کو جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

کراچی؛ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ، گھر میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us