Banner
Daily Sahafat Quetta
November 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جنگل بھی ہمیں سکھا رہا ہے، ہم سیکھ کیوں نہیں رہے؟پنجپائی کے متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف دیا جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقچاغی بازار میں حجام کی دکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، 2 زخمیڈیرہ بگٹی میں کچی کینال کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ، 1 شخص جاں بحقبھاگناڑی میں دو قبائل کے مابین پرانی رنجش پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمیعلامہ اقبال کے افکار اور خودی کے پیغام پر عمل پیرا ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، نسیم الرحمان ملاخیلوزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر دلی مبارکباداپوزیشن کا سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے تحریک التوا لانے کا فیصلہراولپنڈی: گھر میں فائرنگ کرکے معروف خاتون صحافی اور اینکر پرسن کو قتل کردیا گیاشانگلہ میں دھماکے سے پولیس اہلکار شہیدجنگل بھی ہمیں سکھا رہا ہے، ہم سیکھ کیوں نہیں رہے؟پنجپائی کے متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف دیا جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقچاغی بازار میں حجام کی دکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، 2 زخمیڈیرہ بگٹی میں کچی کینال کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ، 1 شخص جاں بحقبھاگناڑی میں دو قبائل کے مابین پرانی رنجش پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمیعلامہ اقبال کے افکار اور خودی کے پیغام پر عمل پیرا ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، نسیم الرحمان ملاخیلوزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر دلی مبارکباداپوزیشن کا سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے تحریک التوا لانے کا فیصلہراولپنڈی: گھر میں فائرنگ کرکے معروف خاتون صحافی اور اینکر پرسن کو قتل کردیا گیاشانگلہ میں دھماکے سے پولیس اہلکار شہید

پنجپائی کے متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف دیا جائے، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ ()
جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، سرپرستِ اعلیٰ مفتی محمد روزی خان، مولانا حفیظ اللہ، مولانا محمد سلیمان، حافظ دوست محمد مینگل، مولانا عبدالبصیر، حافظ رشید احمد، حاجی محمد شاہ لالا، مفتی نیک محمد فاروقی اور حاجی نعمت اللہ اچکزئی تحصیل پنجپائی امیر مولانا محمد نواز، جنرل سیکرٹری مولانا محمد عبدالحئی نے کہا ہے کہ کلی محمد خیل، کلی رحمدل، ولی آباد، کلی سیدال کچ پنجپائی کے عوام کو بے گھر کرکے بے یار و مددگار چھوڑ دینا افسوسناک ہے روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والی حکومت نے عوام کو بے گھر اور بے سہارا چھوڑ دیا ہے سرد موسم میں غریب خاندان گھر بار، مال مویشی اور ذریعہ معاش چھوڑ کر بے سروسامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ کرایے کے مکانوں میں رہائش اختیار کرنے والے متاثرین دو وقت کی روٹی کے لیے بھی پریشان ہیں جبکہ مکانوں کے کرایے اور دیگر اخراجات ان کے لیے اضافی مالی بوجھ بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں سیکیورٹی اپریشن اور کشیدہ صورتحال کے باعث سینکڑوں افراد سرد موسم میں اپنے گھروں سے نقل مکانی کرکے بے سروسامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں کی حکومتی کارکردگی کا یہ عالم ہے کہ معصوم بچے خواتین اور بزرگ کھلے آسمان تلے یا بے یار و مددگار زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ ان کی داد رسی کے لیے کوئی عملی اقدام نظر نہیں آتا۔ حکومت نے عملاً متاثرہ عوام کو بے سہارا چھوڑ کر انہیں مسلح قوتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے مکین اپنے گھر بار مال مویشی اور ذریعہ معاش خصوصاً کاشتکاری کو چھوڑ کر اپنے بچوں اور اہل خانہ کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے پر مجبور ہیں۔ ان میں بیشتر غریب اور محنت مزدوری کرنے والے خاندان ہیں جو دوسرے علاقوں میں کرایے کے مکانوں میں رہائش اختیار کرچکے ہیں تاہم محدود مالی وسائل کے باعث مکانوں کا کرایہ ادا کرنا اور بچوں کے اخراجات پورے کرنا بھی ان کے لیے انتہائی دشوار ہوچکا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کلی محمد خیل پنجپائی کے متاثرہ خاندانوں کی فوری دادرسی اور بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں اور انہیں درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے خصوصی امدادی پیکیج کا اعلان کیا جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *