Banner
Daily Sahafat Quetta
November 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
’پاکستان کی ہندو برادری قومی زندگی کا لازمی حصہ ہے‘، دیوالی کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم کاخصوصی پیغامپاکستان کے انتظامی نقشے میں تبدیلی کی تجویز زیر غور، 12 صوبے اور ملک گیر ریفرنڈم کرانے پر غورغیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ بیٹیوں کو پنشن سے محروم کرنے کے احکامات کالعدم قرارمولانا فضل الرحمان کو اگر حکومت میں حصہ ملتا تو وہ چپ کا روزہ رکھتے، گورنر کے پیپنجاب کے 2 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاریحوثیوں کا سعودی عرب میں یکے بعد دیگرے چھ فوجی حملوں کا دعویٰدیا میر بھاشا ڈیم منصوبہ، ٹھیکیدار کو کروڑوں کا فائدہ پہنچایا گیا، آڈیٹر جنرلخضدار: زیرو پوائنٹ کے قریب ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحقسردار منظور کاکڑ کی آغا عبداللہ جان احمدزئی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیتیومِ علامہ اقبال: فکر، خودی اور تعمیرِ ملت کا پیغام’پاکستان کی ہندو برادری قومی زندگی کا لازمی حصہ ہے‘، دیوالی کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم کاخصوصی پیغامپاکستان کے انتظامی نقشے میں تبدیلی کی تجویز زیر غور، 12 صوبے اور ملک گیر ریفرنڈم کرانے پر غورغیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ بیٹیوں کو پنشن سے محروم کرنے کے احکامات کالعدم قرارمولانا فضل الرحمان کو اگر حکومت میں حصہ ملتا تو وہ چپ کا روزہ رکھتے، گورنر کے پیپنجاب کے 2 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاریحوثیوں کا سعودی عرب میں یکے بعد دیگرے چھ فوجی حملوں کا دعویٰدیا میر بھاشا ڈیم منصوبہ، ٹھیکیدار کو کروڑوں کا فائدہ پہنچایا گیا، آڈیٹر جنرلخضدار: زیرو پوائنٹ کے قریب ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحقسردار منظور کاکڑ کی آغا عبداللہ جان احمدزئی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیتیومِ علامہ اقبال: فکر، خودی اور تعمیرِ ملت کا پیغام

پنجاب کے 2 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

پنجاب کے دو انتخابی حلقوں این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔ انتخابی عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

گوجرانوالہ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 77 میں ضمنی انتخاب کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ حلقے میں 5 لاکھ 18 ہزار 620 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں 2 لاکھ 77 ہزار 480 مرد اور 2 لاکھ 41 ہزار 140 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

انتخابی حکام کے مطابق حلقے میں مجموعی طور پر 333 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں 12 انتہائی حساس اور 34 حساس قرار دیے گئے ہیں۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کے 2 ہزار 982 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ رینجرز کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر موجود ہیں۔

این اے 77 میں مجموعی طور پر 11 امیدوار میدان میں ہیں۔ مسلم لیگ ن کے راشد بشیر ورک، مرحوم رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک کے صاحبزادے ہیں۔ مرکزی مسلم لیگ کے قاضی ابراہیم گجر اور آزاد امیدوار الفت رسول وڑائچ سمیت دیگر امیدوار بھی انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنا امیدوار نامزد نہیں کیا۔ این اے 77 کی نشست محمود بشیر ورک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

دوسری جانب چیچہ وطنی کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 203 میں بھی ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔ یہ نشست مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد حنیف جٹ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ ان کے صاحبزادے چوہدری اسد حنیف جٹ مسلم لیگ ن کے انتخابی نشان شیر پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *