Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
قلات سنگداس چیک پوسٹ عذاب بن چکا ہے، سید صادق آغامہنگے پٹرول نے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے،سید امان شاہنصیر آباد: جمعیت علمائے پاکستان امام نورانی کے صوبائی انتخابات مکمل، مفتی محمد جان قاسمی صدر منتخبشہری ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے شھر میں پولیس گردی کے خلاف احتجاجی ریلیایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گڑھی کپورہ مس فریال شعیب نے آج رورل ہیلتھ سینٹر گمبت کا دورہ کیاکراچی میں غیبیزئی قوم کا تاریخی جرگہ، احمد خان اچکزئی کا اتحاد و اتفاق کا پیغامروہڑی میں نادرا دفتر کے لیے نئی جگہ مختص، شہریوں کو شناختی کارڈ اور دیگر سہولیات کے حصول میں آسانی ہوگیدوسری سندھ اسپیشل گیمز 2026 اختتام پذیر، جی آر ایس آر سی وی آئی سی سکھر نے جنرل ٹرافی جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کرلیخفیہ کیمروں والی عینکوں، گھڑیوں اور پین کے استعمال و خرید و فروخت پر پابندی، طلبا کو آگاہی دے دی گئینوابشاہ آرٹس کونسل عوام کیلئے بہترین تحفہ ہے، نذیر زرداریقلات سنگداس چیک پوسٹ عذاب بن چکا ہے، سید صادق آغامہنگے پٹرول نے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے،سید امان شاہنصیر آباد: جمعیت علمائے پاکستان امام نورانی کے صوبائی انتخابات مکمل، مفتی محمد جان قاسمی صدر منتخبشہری ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے شھر میں پولیس گردی کے خلاف احتجاجی ریلیایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گڑھی کپورہ مس فریال شعیب نے آج رورل ہیلتھ سینٹر گمبت کا دورہ کیاکراچی میں غیبیزئی قوم کا تاریخی جرگہ، احمد خان اچکزئی کا اتحاد و اتفاق کا پیغامروہڑی میں نادرا دفتر کے لیے نئی جگہ مختص، شہریوں کو شناختی کارڈ اور دیگر سہولیات کے حصول میں آسانی ہوگیدوسری سندھ اسپیشل گیمز 2026 اختتام پذیر، جی آر ایس آر سی وی آئی سی سکھر نے جنرل ٹرافی جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کرلیخفیہ کیمروں والی عینکوں، گھڑیوں اور پین کے استعمال و خرید و فروخت پر پابندی، طلبا کو آگاہی دے دی گئینوابشاہ آرٹس کونسل عوام کیلئے بہترین تحفہ ہے، نذیر زرداری

کراچی میں غیبیزئی قوم کا تاریخی جرگہ، احمد خان اچکزئی کا اتحاد و اتفاق کا پیغام

غیبیزئی قوم کو درپیش مسائل پر تفصیلی بحث، مثبت اقدامات پر اتفاق

تعلیم، روزگار اور فلاحی کاموں کے قیام کا اعلان، قوم نے متحد رہنے کا عہد کر لیا

چمن(رنزوریار سے )کراچی میں غیبیزئی قوم کے سربراہ احمدخان اچکزئی اور دیگر قومی معتبرین و مشران کا ایک عظیم الشان جرگہ منعقد ہوا جس میں احمد خان اچکزئی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور قوم سے خطاب کیا۔ احمد خان اچکزئی نے اپنے خطاب میں قوم کے اتحاد کو سب سے بڑی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیبیزئی قوم ایک غیرت مند، بہادر اور وفادار قوم ہے۔ جرگے میں کراچی میں مقیم غیبیزئی قوم کو درپیش مسائل پر تفصیلی بحث ہوئی جس میں روزگار، تعلیم، صحت اور رہائش کے مسائل کو اولین ترجیح دی گئی اور نوجوانوں کی بے روزگاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ جرگے نے فیصلہ کیا کہ نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر کی طرف راغب کیا جائے گا اور کراچی میں قوم کے کاروباری مسائل کے حل کے لیے کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوا۔ تھانہ، کچہری اور سرکاری دفاتر میں قوم کی بے جا تنگ دستی پر بھی بات ہوئی اور فیصلہ ہوا کہ کوئی بھی غیبیزئی فرد تنہا نہیں ہوگا، پوری قوم اس کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ احمد خان اچکزئی نے کہا کہ اختلافات ختم کر کے اتفاق پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے اور ہم سب ایک خون، ایک نام اور ایک پہچان ہیں۔ جرگے میں بزرگوں نے اپنے تجربات سے قوم کی رہنمائی کی جبکہ نوجوانوں نے عزم کیا کہ وہ قوم کا نام روشن کریں گے۔ جرگے میں آپس کے چھوٹے موٹے جھگڑے ختم کرنے پر اتفاق ہوا اور فیصلہ ہوا کہ ہر مسئلہ جرگے اور مشورے سے حل کیا جائے گا، لڑائی سے نہیں۔ کراچی میں غیبیزئی قوم کے لیے ایک متحد قوم بنانے پر اتفاق ہوا جو غریب، یتیم اور بیمار افراد کی مدد کرے گی اور شادی، فوتگی اور دیگر سماجی معاملات میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا عہد کیا گیا۔ احمد خان اچکزئی نے کہا کہ ہماری پہچان اچکزئی ہونا ہے اور غیبیزئی اس کی شان ہے، انہوں نے قوم کو پیغام دیا کہ تعلیم ہی ہماری اصل طاقت ہے۔ جرگے نے اعلان کیا کہ کراچی میں قوم کے بچوں کے لیے تعلیمی فنڈ قائم کیا جائے گا اور قوم کے معتبرین نے احمد خان اچکزئی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ جرگے نے عہد کیا کہ قوم کسی بھی غلط کام میں ایک دوسرے کا ساتھ نہیں دے گی، ہم قانون کا احترام کریں گے اور پرامن شہری بن کر رہیں گے۔ جرگے میں دوسری اقوام کے ساتھ بھائی چارے اور اچھے تعلقات پر بھی زور دیا گیا اور فیصلہ ہوا۔ جرگے کے اختتام پر قوم کے اتحاد، اتفاق اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور احمد خان اچکزئی نے تمام معتبرین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا جرگہ غیبیزئی قوم کی تاریخ میں ایک نیا باب ہے، قوم نے نعرہ لگایا کہ ہم ایک ہیں،

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *