Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
قلات سنگداس چیک پوسٹ عذاب بن چکا ہے، سید صادق آغامہنگے پٹرول نے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے،سید امان شاہنصیر آباد: جمعیت علمائے پاکستان امام نورانی کے صوبائی انتخابات مکمل، مفتی محمد جان قاسمی صدر منتخبشہری ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے شھر میں پولیس گردی کے خلاف احتجاجی ریلیایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گڑھی کپورہ مس فریال شعیب نے آج رورل ہیلتھ سینٹر گمبت کا دورہ کیاکراچی میں غیبیزئی قوم کا تاریخی جرگہ، احمد خان اچکزئی کا اتحاد و اتفاق کا پیغامروہڑی میں نادرا دفتر کے لیے نئی جگہ مختص، شہریوں کو شناختی کارڈ اور دیگر سہولیات کے حصول میں آسانی ہوگیدوسری سندھ اسپیشل گیمز 2026 اختتام پذیر، جی آر ایس آر سی وی آئی سی سکھر نے جنرل ٹرافی جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کرلیخفیہ کیمروں والی عینکوں، گھڑیوں اور پین کے استعمال و خرید و فروخت پر پابندی، طلبا کو آگاہی دے دی گئینوابشاہ آرٹس کونسل عوام کیلئے بہترین تحفہ ہے، نذیر زرداریقلات سنگداس چیک پوسٹ عذاب بن چکا ہے، سید صادق آغامہنگے پٹرول نے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے،سید امان شاہنصیر آباد: جمعیت علمائے پاکستان امام نورانی کے صوبائی انتخابات مکمل، مفتی محمد جان قاسمی صدر منتخبشہری ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے شھر میں پولیس گردی کے خلاف احتجاجی ریلیایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گڑھی کپورہ مس فریال شعیب نے آج رورل ہیلتھ سینٹر گمبت کا دورہ کیاکراچی میں غیبیزئی قوم کا تاریخی جرگہ، احمد خان اچکزئی کا اتحاد و اتفاق کا پیغامروہڑی میں نادرا دفتر کے لیے نئی جگہ مختص، شہریوں کو شناختی کارڈ اور دیگر سہولیات کے حصول میں آسانی ہوگیدوسری سندھ اسپیشل گیمز 2026 اختتام پذیر، جی آر ایس آر سی وی آئی سی سکھر نے جنرل ٹرافی جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کرلیخفیہ کیمروں والی عینکوں، گھڑیوں اور پین کے استعمال و خرید و فروخت پر پابندی، طلبا کو آگاہی دے دی گئینوابشاہ آرٹس کونسل عوام کیلئے بہترین تحفہ ہے، نذیر زرداری

شہری ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے شھر میں پولیس گردی کے خلاف احتجاجی ریلی

نوڈیرو (رپورٹ:عابد بھٹو)، اللہ والی نالن والے چوک پر دھرنا ، نوڈیرو شہر کی مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی تنظیموں، شہری ایکشن کمیٹی، پی پی شہید بھٹو، جمعیت علماء اسلام، قومی عوامی تحریک، غوثیہ جماعت، تحریک لبیک، مسلم لیگ فنکشنل، مزدور اتحاد، نوجوان اتحاد اور دیگر تنظیموں کی جانب سے شہری ایکشن کمیٹی نوڈیرو کے پلیٹ فارم سے نوڈیرو شہر میں بڑھتی ہوئی غنڈہ گردی، بھتاخوری،بدمعاشی، نوڈیرو پولیس کی عدم دلچسپی اور ایس ایچ او نوڈیرو کے اڑنگے رویے اور پولیس گردی کے خلاف میونسپل کمیٹی نوڈیرو سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی اللہ والی ناموں والے چوک پر پہنچی۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اور اپنی اپنی پارٹی جھنڈے ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کی قیادت شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین غلام حیدر ناریجو، انجینئر جاوید احمد بھٹو، محمد سلیم چنا، سرتاج شیخ، عبدالرحمان سپڑو، صاحب خان شیخ، ابوبکر کوریجو، راحیل کلہوڑو، عبدالسلام دھاریجو، نسیم منگنیجو، امداد میرانی، ضمیر حسین بھٹو، غلام نبی کولاچی، مولانا اسداللہ بھٹو، مولانا عبداللہ کوکر، امان اللہ بھٹو، سکندر علی لاشاری، فرحان چنا اور دیگر کر رہے تھے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ رہنماؤں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے، لیکن نوڈیرو میں اس کے برعکس ہو رہا ہے، پولیس تحفظ دینے کے بجائے خود عوام آزار کردار ادا کر رہی ہے اور عوام کی شکایات کا ازالہ کرنے کے بجائے سفارشی مجرموں کو تحفظ دیا جا رہا ہے اور عوام کے ساتھ زور و تحقیر والا رویہ اختیار کیا گیا ہے۔ یہاں انصاف نہ ملنے کی وجہ سے عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہے۔رہنماؤں نے وقت کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پایا جائے اور مظلوم شہریوں کے ساتھ پولیس کی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *