Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
قلات سنگداس چیک پوسٹ عذاب بن چکا ہے، سید صادق آغامہنگے پٹرول نے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے،سید امان شاہنصیر آباد: جمعیت علمائے پاکستان امام نورانی کے صوبائی انتخابات مکمل، مفتی محمد جان قاسمی صدر منتخبشہری ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے شھر میں پولیس گردی کے خلاف احتجاجی ریلیایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گڑھی کپورہ مس فریال شعیب نے آج رورل ہیلتھ سینٹر گمبت کا دورہ کیاکراچی میں غیبیزئی قوم کا تاریخی جرگہ، احمد خان اچکزئی کا اتحاد و اتفاق کا پیغامروہڑی میں نادرا دفتر کے لیے نئی جگہ مختص، شہریوں کو شناختی کارڈ اور دیگر سہولیات کے حصول میں آسانی ہوگیدوسری سندھ اسپیشل گیمز 2026 اختتام پذیر، جی آر ایس آر سی وی آئی سی سکھر نے جنرل ٹرافی جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کرلیخفیہ کیمروں والی عینکوں، گھڑیوں اور پین کے استعمال و خرید و فروخت پر پابندی، طلبا کو آگاہی دے دی گئینوابشاہ آرٹس کونسل عوام کیلئے بہترین تحفہ ہے، نذیر زرداریقلات سنگداس چیک پوسٹ عذاب بن چکا ہے، سید صادق آغامہنگے پٹرول نے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے،سید امان شاہنصیر آباد: جمعیت علمائے پاکستان امام نورانی کے صوبائی انتخابات مکمل، مفتی محمد جان قاسمی صدر منتخبشہری ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے شھر میں پولیس گردی کے خلاف احتجاجی ریلیایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گڑھی کپورہ مس فریال شعیب نے آج رورل ہیلتھ سینٹر گمبت کا دورہ کیاکراچی میں غیبیزئی قوم کا تاریخی جرگہ، احمد خان اچکزئی کا اتحاد و اتفاق کا پیغامروہڑی میں نادرا دفتر کے لیے نئی جگہ مختص، شہریوں کو شناختی کارڈ اور دیگر سہولیات کے حصول میں آسانی ہوگیدوسری سندھ اسپیشل گیمز 2026 اختتام پذیر، جی آر ایس آر سی وی آئی سی سکھر نے جنرل ٹرافی جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کرلیخفیہ کیمروں والی عینکوں، گھڑیوں اور پین کے استعمال و خرید و فروخت پر پابندی، طلبا کو آگاہی دے دی گئینوابشاہ آرٹس کونسل عوام کیلئے بہترین تحفہ ہے، نذیر زرداری

دوسری سندھ اسپیشل گیمز 2026 اختتام پذیر، جی آر ایس آر سی وی آئی سی سکھر نے جنرل ٹرافی جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

سکھر(رپورٹ اسلم سومرو)سندھ حکومت،محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان کے زیرِ اہتمام اور محکمہ بحالی برائے خصوصی افراد کے اشتراک سے دوسری سندھ اسپیشل گیمز 2026 سکھر اسپورٹس کلب میں اختتام پذیر ہوگئیں۔ تین روزہ کھیلوں کے مقابلوں میں سندھ بھر سے خصوصی صلاحیتوں کے حامل 850 کھلاڑیوں نے 13 مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔ترجمان محکمہ کھیل سندھ کے مطابق جنرل ٹرافی جی آر ایس آر سی وی آئی سی سکھر نے اپنے نام کرلی، جبکہ جی ایس آر سی گھوٹکی نے دوسری اور جی ایس ای آر سی وی آئی سی لاڑکانہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اختتامی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے کیا گیا، جس کے بعد کامیاب کھلاڑیوں اور ٹیموں میں مہمان خصوصی سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کمیل حیدر شاہ نے ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے خصوصی صلاحیتوں کے حامل بچوں کے لیے کھیلوں کا انعقاد کرکے ثابت کیا ہے کہ معاشرے کے ہر فرد کو کھیلوں میں حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں۔ ایسے مقابلوں سے خصوصی بچوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، ان کی صلاحیتیں اجاگر ہوتی ہیں اور انہیں آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ خصوصی بچوں کی بھرپور حمایت اور حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی اور سکھر میں ایسے کھیلوں کے مقابلے آئندہ بھی منعقد کیے جائیں گے۔سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر نے سندھ اسپیشل گیمز کے شاندار انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت خصوصی افراد کو کھیلوں کے میدان میں مواقع فراہم کرتی رہے گی۔ انہوں نے کامیاب کھلاڑیوں کو بھی مبارکباد دی۔ترجمان حکومت سندھ و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھر میں خصوصی بچوں کے لیے شاندار کھیلوں کا انعقاد قابلِ تحسین ہے اور تمام متعلقہ محکمے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ سندھ اسپیشل گیمز خصوصی بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں قومی سطح پر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کی اہم کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی تعلیم کے ادارے، اساتذہ، انتظامیہ اور متعلقہ ایسوسی ایشنز خصوصی بچوں کی خدمت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان اداروں کی بہتری اور ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ارسلان اسلام شیخ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے خصوصی تعلیم کے ادارے کی ترقی کے لیے رابطہ کیا گیا ہے، جبکہ 12 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج بھی منظور کیا گیا ہے۔ سکھر میں خصوصی تعلیم کے اسکول کو مزید خوبصورت اور مثالی بنانے کے لیے شجرکاری، بیوٹیفکیشن اور جدید لائٹنگ کے منصوبوں پر کمشنر اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ طور پر کام کریں گے۔انہوں نے خصوصی بچوں کے لیے ایک مخصوص پارک بنانے کی تجویز پر بھی کام کرنے اور آئندہ دو سے تین ماہ میں اسکول کی بہتری و تزئین و آرائش کے عملی نتائج سامنے آنے کی امید ظاہر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ خصوصی بچوں کے لیے ایک شاندار فیملی ایونٹ بھی منعقد کیا جائے گا، جس میں سکھر کے تمام تعلیمی اداروں کے بچوں کو شرکت کا موقع ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی بچوں کی خدمت صرف سرکاری ذمہ داری نہیں بلکہ ایک عظیم انسانی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے حکومت سندھ اور ضلعی انتظامیہ خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود، تعلیم اور بہتر مستقبل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔سندھ اسپیشل گیمز میں بلائنڈ وہیل چیئر کرکٹ، وہیل چیئر ریس، رسہ کشی، شطرنج، 100 میٹر دوڑ، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، تھرو بال، ایرو بال سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے۔ اختتامی تقریب میں ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر اسد اسحاق، سیکشن آفیسر علی ڈنو گوپانگ، ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن سکھر عبد القدوس میمن، ڈائریکٹر اسپورٹس سکھر میر محمد کلہوڑو، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس اخلاق میمن، فوکل پرسن ایونٹ پروفیسر سید رئیس حیدر، ڈائریکٹر انفارمیشن سکھر غلام عباس گوراہو سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *