Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دیوالی کا تہوار اندھیروں پر اجالے، نیکی کی بدی پر فتح اور امید کی علامت ہے، فیاض محمود شیخکیچ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، میر ظہور احمد بلیدی کی ہدایتمحمد زاہد کے بے روزگار دوست کو روزگار کے لیے رکشہ تحفے میں دے دیا، وزیراعلیٰ بلوچستان۔نوجوان نسل کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، سردار کوہیار خان ڈومکیسکول مکمل ہونے سے پہلے اساتذہ کی بھرتی کے اشتہارات جاری کیے جائیں، شکیل قادر خانبلوچستان میں گورنر راج کے نفاذکا علم نہیں، یہ اسلام آباد کے صاحب اختیار لوگوں کے ہاتھ میں ہے، گورنر بلوچستانکوئٹہ: سینیٹر کامران مرتضیٰ کے گھر پر دھاوا اور اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کی مذمت، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، مولانا عبدالرحمن رفیققلعہ سیف اللہ: مولانا فضل الرحمان کے گھر کی غیر قانونی ویڈیو بنانے کے خلاف جمیعت علماء اسلام کا شدید احتجاج، مذمتی مظاہرہایران سے ایل پی جی کی ترسیل بحال نہ ہوئی تو فی کلو ایک ہزار روپے تک پہنچ سکتی ہے، کاشف حیدریقلات سنگداس چیک پوسٹ عذاب بن چکا ہے، سید صادق آغادیوالی کا تہوار اندھیروں پر اجالے، نیکی کی بدی پر فتح اور امید کی علامت ہے، فیاض محمود شیخکیچ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، میر ظہور احمد بلیدی کی ہدایتمحمد زاہد کے بے روزگار دوست کو روزگار کے لیے رکشہ تحفے میں دے دیا، وزیراعلیٰ بلوچستان۔نوجوان نسل کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، سردار کوہیار خان ڈومکیسکول مکمل ہونے سے پہلے اساتذہ کی بھرتی کے اشتہارات جاری کیے جائیں، شکیل قادر خانبلوچستان میں گورنر راج کے نفاذکا علم نہیں، یہ اسلام آباد کے صاحب اختیار لوگوں کے ہاتھ میں ہے، گورنر بلوچستانکوئٹہ: سینیٹر کامران مرتضیٰ کے گھر پر دھاوا اور اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کی مذمت، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، مولانا عبدالرحمن رفیققلعہ سیف اللہ: مولانا فضل الرحمان کے گھر کی غیر قانونی ویڈیو بنانے کے خلاف جمیعت علماء اسلام کا شدید احتجاج، مذمتی مظاہرہایران سے ایل پی جی کی ترسیل بحال نہ ہوئی تو فی کلو ایک ہزار روپے تک پہنچ سکتی ہے، کاشف حیدریقلات سنگداس چیک پوسٹ عذاب بن چکا ہے، سید صادق آغا

نوابشاہ آرٹس کونسل عوام کیلئے بہترین تحفہ ہے، نذیر زرداری

محکمہ آثار قدیمہ ثقافت و سیاحت کی جانب سے بھرپور تعاون کیا جائے گا، ڈائریکٹر SBA

جلد ہی آرٹس کونسل میمبران کو مطالعاتی دورے کروائے جائیں گے، کونسل کے وفد سے گفتگو

نواب شاہ آرٹس کونسل کے وفد کا بلاول انسٹیٹیوٹ آف ہسٹوریکل ریسرچ کا دورہ

نواب شاہ (ارشد جبار قریشی) محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے تاریخی ورثوں کی حفاظت اور سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر بلاول انسٹیٹیوٹ آف ہسٹوریکل ریسرچ شہید بے نظیر آباد نذیراحمد زرداری نے نوابشاہ آرٹس کونسل آف شھید بے نظیر آباد کے بانی و صدر عزیز الحسن صدیقی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نوابشاہ میں آرٹس کونسل کا قیام بلاشبہ قابل تحسین عمل ہے انکے محکمے کی جانب سے آرٹ کونسل سے وابستہ افراد کی بھرپور رہنمائی و تعاون کیا جائے گا ڈائریکٹر نذیر احمد زرداری نے کہا کہ جلد ہی آرٹ کونسل کے ممبران کو محکمہ ثقافت و سیاحت و نوادرات کی جانب سے مطالعاتی دورے کروائے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو شہید بے نظیر آباد ڈویژن میں موجود تاریخی ورثوں سے متعلق مفصل و سیر حاصل معلومات فراہم کی جاسکیں اس موقع پر بانی آرٹ کونسل عزیز صدیقی اور وفد میں شامل دیگر عہدیداروں نے نذیر احمد زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں آرٹ کونسل کے دورے کی دعوت بھی دی بعد ازاں ڈائریکٹر نذیر زرداری اور ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء الرحمٰن سہتو نے آرٹ کونسل کے وفد کو دفتر کا دورہ کراتے ہوئے بلاول انسٹیٹیوٹ آف ہسٹوریکل ریسرچ میں موجود فنون لطیفہ سے وابستہ افراد کیلئے بنائے گئے ھال /لائبریری/اوپن ھال اور سبزہ زار سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ آرٹ کونسل جب چاہے بلاول انسٹیٹیوٹ آف ہسٹوریکل ریسرچ میں موجود سہولیات کو استعمال کرسکتے ہیں چھوٹے بڑے پروگرامز کیلئے محکمے کی جانب سے آرٹ کونسل کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی بعد ازاں ڈائریکٹر نذیر زرداری ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء الرحمٰن سہتو و دیگر نے نوابشاہ آرٹ کونسل کے عہدیداران کا پرتپاک استقبال کیا اور نوابشاہ آرٹس کونسل کے اراکین کے اعزاز میں استقبالیہ پیش کئے جانے کا عندیہ بھی دیا اس موقع پر ڈائریکٹر نذیر احمد زرداری کو نوابشاہ آرٹس کونسل کی رجسٹریشن فائل پیش کرتے ہوئے کونسل کا مونوگرام بھی پیش کیا گیا وفد میں سیکریٹری میڈم رخسار انجم،اسٹیج ڈرامہ و فلم کے رائٹر و ڈائریکٹر امداد علی زنگیجو،سینئر فنکار گلو گلشن مغل، مولاداد بلوچ،میڈم رحمت انجم،ادارہ ثناء لاکھو اور دیگر شامل تھے ـ

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *