Banner
Daily Sahafat Quetta
October 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے حملے کی کوشش ناکام، فورسز نے 5 ڈرون مار گرائے80 روپے فی لیٹر لیوی لے رہے ہیں، کمی نہیں ہو گی، بجٹ میں غور کریں گے، احسن اقبالپیپلزپارٹی وفد نے اپوزیشن لیڈر کو بلاول بھٹو کا پیغام پہنچا دیا‘سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا رہیں گے’ پی ٹی آئی کا اعلانترقیاتی خواب اور بدعنوانی کا عذابفتنۃ الہندوستان کے سہولت کاروں کا دہشت گرد عناصر سے لاتعلقی کا اعلان، اہم انکشافات سامنے آگئےامریکا ایران معاہدے کے قریب، امریکی نمائندے ٹام بیرک نے قطر اور پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرلیامکہ مکرمہ کی جانب حوثیوں کا ڈرون، سعودی اتحادی فوج نے تباہ کرنے کا دعویٰ کردیادسمبر، جنوری اور فروری بجلی صارفین کیلئے مشکل ترین مہینے ہونے کا خدشہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2129/29-10-2026بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے حملے کی کوشش ناکام، فورسز نے 5 ڈرون مار گرائے80 روپے فی لیٹر لیوی لے رہے ہیں، کمی نہیں ہو گی، بجٹ میں غور کریں گے، احسن اقبالپیپلزپارٹی وفد نے اپوزیشن لیڈر کو بلاول بھٹو کا پیغام پہنچا دیا‘سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا رہیں گے’ پی ٹی آئی کا اعلانترقیاتی خواب اور بدعنوانی کا عذابفتنۃ الہندوستان کے سہولت کاروں کا دہشت گرد عناصر سے لاتعلقی کا اعلان، اہم انکشافات سامنے آگئےامریکا ایران معاہدے کے قریب، امریکی نمائندے ٹام بیرک نے قطر اور پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرلیامکہ مکرمہ کی جانب حوثیوں کا ڈرون، سعودی اتحادی فوج نے تباہ کرنے کا دعویٰ کردیادسمبر، جنوری اور فروری بجلی صارفین کیلئے مشکل ترین مہینے ہونے کا خدشہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2129/29-10-2026

80 روپے فی لیٹر لیوی لے رہے ہیں، کمی نہیں ہو گی، بجٹ میں غور کریں گے، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پیٹرولیم لیوی میں فوری کمی کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں اس کی شرح بتدریج کم کرنے کے لیے قابلِ عمل تجاویز پر غور کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی میں کمی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور رانا ثناء اللہ شامل ہوں گے، جبکہ جماعت اسلامی بھی اپنے تین نمائندے نامزد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت محدود وسائل میں عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم ماضی کی غلطیاں دہرانے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ عارضی عوامی داد حاصل کرنے کے لیے ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے جو مستقبل میں ملک کے لیے بڑے بحران کا سبب بن جائے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے اور غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر حکومت کو احتیاط سے فیصلے کرنا ہوں گے۔

دوسری جانب وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ پیٹرولیم لیوی کی وصولی عالمی مالیاتی فنڈ کے اہداف کا حصہ ہے۔ مالی سال 2022-23 سے 2025-26 تک حکومت نے 4.2 کھرب روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 4.4 کھرب روپے لیوی وصول کی۔

حکومت اس وقت پیٹرولیم لیوی کی مد میں 80 روپے، کلائمٹ لیوی کی مد میں 5 روپے اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 20.56 روپے فی لیٹر وصول کر رہی ہے، جس سے فی لیٹر مجموعی ٹیکس تقریباً 106 روپے بنتا ہے۔

وزیر پیٹرولیم کے مطابق جاری مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا بجٹ تخمینہ 1.676 کھرب روپے ہے، جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے 66.5 ارب روپے کے پرائس ڈفرینشل کلیمز بھی تاحال واجب الادا ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *