Banner
Daily Sahafat Quetta
October 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2129/29-10-2026ترکیہ کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ترک صدر طیب اردوان، اور ترکیہ عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،اکرام الدین​این آئی سی حیدرآباد کے زیرِ اہتمام اسٹارٹ اپس کے لئے فنڈنگ اور کاروباری ترقی کے مواقع پر خصوصی سیشن کا انعقادہزارہ ٹاؤن اور ہزار گنجی میں پانی کی عدم فراہمی پر ہائی کورٹ کا نوٹسکوئٹہ پولیس کا فوری ایکشن، دھمکی آمیز ویڈیو بنانے والا طالب علم گرفتار، اسلحہ و خنجر برآمدقلعہ عبداللہ میں بڑھتے جرائم اور بدامنی پر شہریوں کی تشویش میں اضافہمسلم باغ میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم متحرکمغربی بائی پاس کے علاقے میں بجلی بحال کی جائے، مولانا محمد طاہر توحیدیگنداخہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس، بازاروں میں پولیس گشت بڑھانے کی یقین دہانیکوئٹہ میں ٹریفک چالان کے نام پر مبینہ رشوت ستانی کا نوٹس لیا جائے، مولانا عبد الرحمن رفیقTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2129/29-10-2026ترکیہ کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ترک صدر طیب اردوان، اور ترکیہ عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،اکرام الدین​این آئی سی حیدرآباد کے زیرِ اہتمام اسٹارٹ اپس کے لئے فنڈنگ اور کاروباری ترقی کے مواقع پر خصوصی سیشن کا انعقادہزارہ ٹاؤن اور ہزار گنجی میں پانی کی عدم فراہمی پر ہائی کورٹ کا نوٹسکوئٹہ پولیس کا فوری ایکشن، دھمکی آمیز ویڈیو بنانے والا طالب علم گرفتار، اسلحہ و خنجر برآمدقلعہ عبداللہ میں بڑھتے جرائم اور بدامنی پر شہریوں کی تشویش میں اضافہمسلم باغ میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم متحرکمغربی بائی پاس کے علاقے میں بجلی بحال کی جائے، مولانا محمد طاہر توحیدیگنداخہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس، بازاروں میں پولیس گشت بڑھانے کی یقین دہانیکوئٹہ میں ٹریفک چالان کے نام پر مبینہ رشوت ستانی کا نوٹس لیا جائے، مولانا عبد الرحمن رفیق

​این آئی سی حیدرآباد کے زیرِ اہتمام اسٹارٹ اپس کے لئے فنڈنگ اور کاروباری ترقی کے مواقع پر خصوصی سیشن کا انعقاد

حیدرآباد (آفاق احمد خان)
​امریکی ایکسیلیریٹرز کے تجربات کی روشنی میں یونیورسٹی اسٹارٹ اپس کو قومی سطح کی فنڈنگ اور بہتر مواقع کے لیے تیار کرنے پر زور
​ تفصیلات کے مطابق نیشنل انکیوبیشن سینٹر (این آئی سی) حیدرآباد نے امریکی قونصل خانہ کراچی کے اشتراک سے یونیورسٹیوں سے وابستہ اسٹارٹ اپس کے لئے فنڈنگ، کاروباری ترقی اور عالمی سطح پر متعارف ہونے کے مواقع کے حوالے سے ایک خصوصی سیشن کا انعقاد کیا جس میں امریکی کاروباری شخصیت، اسٹارٹ اپ کمرشلائزیشن کے ماہر اور ایگزیکٹو میڈیا نیٹ ورک کے بانی ڈیوڈ ڈی اینجیلو نے شرکت کی جبکہ امریکی محکمہء خارجہ کی فارن سروس آفیسر اسٹیفنی ارزاتے نے بھی ان کے ہمراہ این آئی سی حیدرآباد کا دورہ کیا۔ اس سیشن میں مختلف اسٹارٹ اپس، انکیوبیشن کے شعبے سے وابستہ ماہرین اور جامعات کے نمائندوں نے شرکت کی جن میں دفاتر برائے تحقیق، جدت و کمرشلائزیشن (ORICs) اور بزنس انکیوبیشن سینٹرز (BICs) کے نمائندے بھی شامل تھے جنہوں نے اسٹارٹ اپس کے لیے فنڈنگ کے مواقع، کاروباری حکمتِ عملیوں اور ابتدائی مرحلے کے منصوبوں کو کامیاب کاروبار میں تبدیل کرنے کے طریقوں پر تبادلہء خیال کیا۔ وینچر ویل (VentureWell) میں جامعات سے وابستہ اسٹارٹ اپس کی معاونت کے اپنے تجربات کی روشنی میں ڈیوڈ ڈی اینجیلو نے شرکاء کو ان عملی چیلنجز اور مواقع سے آگاہ کیا جن کا سامنا بانیانِ کاروبار کو اپنے خیالات کو قابلِ عمل کاروباری منصوبوں میں تبدیل کرتے وقت کرنا پڑتا ہے جبکہ سیشن میں موزوں فنڈنگ کے ذرائع کی نشاندہی، مسابقتی گرانٹس کے حصول، کاروبار میں ملکیت کا حصہ دئیے بغیر مالی معاونت حاصل کرنے، سرمایہ کاری کے لئے تیاری، مؤثر مارکیٹنگ اور کاروبار کو مارکیٹ میں متعارف کرانے کی حکمتِ عملیوں پر بھی گفتگو کی گئی اور کارپوریٹ اداروں اور وسیع تر جدت و کاروباری نیٹ ورکس کے ساتھ روابط قائم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ جامعات میں تحقیق کے مرحلے پر موجود منصوبوں کو کامیاب کاروباری سرگرمیوں میں تبدیل کرنے کے لیے مارکیٹ کی ضروریات کو سمجھنا، مصنوعات اور خدمات کی افادیت کو جانچنا اور انہیں تجارتی بنیادوں پر متعارف کرانے کے لیے واضح حکمتِ عملی تیار کرنا ضروری ہے جبکہ اس موقع پر اسٹارٹ اپس کو کاروباری سفر میں درپیش مسائل، فنڈنگ تک رسائی اور ترقی و توسیع کے امکانات کے حوالے سے عملی رہنمائی فراہم کی گئی اور جامعات کے نمائندوں اور انکیوبیشن کے شعبے سے وابستہ ماہرین کو بھی ایسے طریقوں پر غور کرنے کا موقع ملا جن کے ذریعے نئے کاروباری افراد اپنے تخلیقی خیالات کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق کامیاب منصوبوں میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس سیشن کے آخر میں این آئی سی حیدرآباد نے تعاون اور شرکت پر امریکی قونصل خانہ کراچی، ڈیوڈ ڈی اینجیلو اور اسٹیفنی ارزاتے کا شکریہ ادا کیا اور ادارے کے مطابق صنعت کے ماہرین، فنڈنگ کے ذرائع اور کاروباری نیٹ ورکس کے ساتھ اسٹارٹ اپس کے روابط مضبوط بنانے کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ نئے کاروباری منصوبوں کو ترقی اور توسیع کے بہتر مواقع میسر آ سکیں، واضح رہے کہ نیشنل انکیوبیشن سینٹر حیدرآباد ایک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم ادارہ ہے جسے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن اور اِگنائٹ (Ignite) کی مالی معاونت حاصل ہے جبکہ اسے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL) اور ایل ایم کے ٹی (LMKT) چلاتے ہیں اور سن 2022ء میں سندھ کے دوسرے بڑے انکیوبیشن سینٹر کے طور پر قائم ہونے والا یہ ادارہ اسٹارٹ اپس کو رہنمائی، سرمایہ کاروں تک رسائی، صنعتی روابط، منظم کاروباری معاونت اور قومی و عالمی سطح پر اپنے منصوبوں کو متعارف کرانے کے مواقع فراہم کرتا ہے تاکہ نئے کاروباری افراد اپنے خیالات کو کامیاب کاروبار میں تبدیل کر سکیں اور حیدرآباد سے آگے بڑھ کر وسیع تر منڈیوں تک رسائی حاصل کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *