Banner
Daily Sahafat Quetta
October 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقررسنگداس پوسٹ پر بھتہ خوری کا سلسلہ بند کیا جائے، بیروزگار یونینرحمت اللہ لائن مین کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے،کیسکو لیبر یونینکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقررسنگداس پوسٹ پر بھتہ خوری کا سلسلہ بند کیا جائے، بیروزگار یونینرحمت اللہ لائن مین کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے،کیسکو لیبر یونین

سنگداس پوسٹ پر بھتہ خوری کا سلسلہ بند کیا جائے، بیروزگار یونین

کوئٹہ: آل بلوچستان بے روزگار یونین کے صوبائی ترجمان نے ضلع قلات کے علاقے سنگداس میں قائم پولیس چوکی پر تیل بردار چھوٹی گاڑیوں سے مبینہ طور پر زبردستی بھتہ وصولی کی شکایات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے کو فوری طور پر بند کیا جائے اور معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں صوبائی ترجمان نے کہا کہ سنگداس پولیس چوکی پر تیل بردار چھوٹی گاڑیوں سے مبینہ غیر قانونی وصولیوں کے باعث گاڑیوں کے مالکان اور اس کاروبار سے وابستہ محنت کشوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ اس معاملے پر متعدد مرتبہ ایس ایس پی قلات کو شکایات سے آگاہ کیا جا چکا ہے، تاہم یونین کے مطابق اب تک کوئی مؤثر پیش رفت سامنے نہیں آئی اور مبینہ وصولیوں کا سلسلہ جاری رہنے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ بارہا شکایات کے باوجود مسئلے کا حل نہ نکلنا باعث تشویش ہے اور متعلقہ حکام کی توجہ کا متقاضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بے روزگاری پہلے ہی ایک سنگین مسئلہ ہے، جہاں ہزاروں نوجوان روزگار کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ تیل بردار چھوٹی گاڑیوں کا کاروبار بھی متعدد بے روزگار نوجوانوں اور محنت کش خاندانوں کے لیے ذریعہ معاش کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایسے حالات میں اگر ان سے مبینہ طور پر زبردستی رقم وصول کی جائے تو یہ ان کی مالی مشکلات میں مزید اضافے اور روزگار کی بندش کا سبب بن سکتا ہے۔ محنت کش طبقہ پہلے ہی مہنگائی اور معاشی دباؤ کا شکار ہے، اس لیے اسے مزید مشکلات میں دھکیلنے کے بجائے قانونی دائرے میں رہتے ہوئے روزگار جاری رکھنے کے مواقع فراہم کیے جانے چاہییں۔ صوبائی ترجمان نے آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈی آئی جی پولیس قلات رینج سے مطالبہ کیا کہ سنگداس پولیس چوکی پر مبینہ بھتہ خوری کی شکایات کا فوری نوٹس لیا جائے، غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور الزامات درست ثابت ہونے کی صورت میں ملوث اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا بنیادی فرض شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، قانون کی عمل داری اور عوام کو انصاف کی فراہمی ہے، لہٰذا کسی بھی اہلکار کو اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال کے ذریعے محنت کشوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *